Latest News

ہندوستان اور فرانس کے درمیان خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری، مل کر ہندوستان میں بنائیں گے جدید ترین ہیلی کاپٹر

ہندوستان اور فرانس کے درمیان خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری، مل کر ہندوستان میں بنائیں گے جدید ترین ہیلی کاپٹر

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کو ہندوستان کے سب سے پرانے اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک بتاتے ہوئے منگل کو کہا کہ اس اعتماد کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت دونوں ملکوں کی شراکت میں ہندوستان میں ہیلی کاپٹر یونٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس نے لوگوں اور کمپنیوں کو دوہرے ٹیکس سے بچانے کے لیے بھی معاہدہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان اور فرانس صحت کے شعبے میں اے آئی سینٹر اور ڈیجیٹل سائنس و ٹیکنالوجی مرکز کی شروعات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس ایرو ناٹکس شعبے میں مہارت کی ترقی کے لیے قومی مرکزِ امتیاز بھی شروع کریں گے۔ انہوں نے دنیا میں غیر یقینی کے دور میں ہندوستان اور فرانس کی شراکت داری کو عالمی استحکام کے لیے ایک طاقت بتایا۔ مودی نے یہاں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ وفد سطح اور دو طرفہ بات چیت کے بعد مشترکہ بیان میں یہ اعلانات کیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کے تعلقات بہت ہی خاص ہیں۔ فرانس ہندوستان کے سب سے پرانے شراکت داروں میں سے ایک ہے اور صدر میکرون کے ساتھ مل کر ہم نے اس اسٹریٹجک شراکت داری کو بے مثال گہرائی اور توانائی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی اعتماد اور مشترکہ وژن کی بنیاد پر دونوں ملک اپنے تعلقات کو خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے طور پر قائم کر رہے ہیں۔
دونوں ملکوں کی شراکت میں ہندوستان میں ہیلی کاپٹر یونٹ کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہندوستان اور فرانس مل کر مانٹ ایورسٹ کی بلندیوں تک پرواز کرنے والا دنیا کا واحد ہیلی کاپٹر ہندوستان میں بنائیں گے اور پوری دنیا کو برآمد کریں گے، یعنی ہندوستان اور فرانس کے درمیان شراکت داری کی کوئی حد نہیں ہے، یہ سمندر کی گہرائی سے لے کر اونچی چوٹی تک پہنچ سکتی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ یہ سال ہندوستان اور یورپ کے تعلقات میں ایک فیصلہ کن موڑ ہے اور اس سال ہم نے یورپی یونین کے ساتھ ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور پرعزم آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کے لیے آج ہم معاہدہ کر رہے ہیں، جس سے ہمارے لوگوں اور کمپنیوں کو دوہرا ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان تمام پہلوؤں سے سرمایہ کاری، تجارت اور آمد و رفت کو نئی توانائی ملے گی اور یہی مشترکہ خوشحالی کا روڈ میپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ہندوستان اور فرانس صحت کے شعبے میں اے آئی سینٹر اور ڈیجیٹل سائنس و ٹیکنالوجی مرکز کی شروعات کریں گے، ساتھ ہی ہندوستان اور فرانس ایرو ناٹکس شعبے میں مہارت کی ترقی کے لیے قومی مرکزِ امتیاز بھی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض ادارے نہیں ہیں بلکہ مستقبل کی تعمیر کرنے والے پلیٹ فارم ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غیر یقینی کے اس دور میں ہندوستان اور فرانس کی شراکت داری عالمی استحکام کے لیے ایک طاقت ہے۔
 



Comments


Scroll to Top