میلان: فیڈریشن یونین سکھ اٹلی کی طرف سے گوردوارہ صاحب سنگھ سبھا نوویلارا میں لائف اے پی ایس ایسوسی ایشن کو سکھوں کے مذہبی مرکزی مقام سری ہرمندر صاحب دربار صاحب کے ماڈل تحفے کے طور پر پیش کیے گئے۔ لائف اے۔پی۔ایس ایسوسی ایشن جو کہ اٹلی میں نسلی، لسانی اور مذہبی اقلیتوں کے لیے ثقافتی اور سماجی کام کرتی ہے۔ یو این او کی طرف سے اس ایسوسی ایشن کو اقلیتی مذاہب کے لیے اٹلی میں مبصر مقرر کیا گیا ہے۔
مبصر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اوگنیئی کو اقلیتی مذاہب کے لیے جنوا میں اقوام متحدہ کی طرف سے مبصر مقرر کیا گیا ہے، جو کہ پچھلے 20 سالوں کے دوران یہ کردار ادا کرنے والے پہلے اطالوی ہیں۔ ان کے اس عہدے پر ہونے کی وجہ سے بہت ساری مذہبی اقلیتی قومیں اقوام متحدہ میں مو¿ثر نمائندگی کر رہی ہیں۔ یہ ماڈل گوردوارہ صاحب سنگھ سبھا نوویلارا میں اس ایسوسی ایشن کی صدر روزانا لاناتا اور اس کے شوہر روکو لاناتا کو جو کہ ایک انسانی حقوق کے کارکن اور مصنف ہیں، کو تحفہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونین سکھ اٹلی کے قائد اور گوردوارہ سنگھ سبھا نوویلارا کے منتظم موجود تھے۔