Latest News

پریوار کی پانچوں سیٹیں ہارے گی سپا، نہیں کھلے گا کھاتہ:یوگی

پریوار کی پانچوں سیٹیں ہارے گی سپا، نہیں کھلے گا کھاتہ:یوگی

لکھیم پور کھیری:  اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دعوی کیا کہ لوک سبھا الیکشن میں اترپردیش میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کا کھاتہ  بھی نہیں کھلے گا اور ایس پی سربراہ کے کنبے کی پانچوں سیٹوں پر ہار یقینی ہے گولا میں کھیری لوک سبھا سیٹ کے لئے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے جمعرات کو کہا کہ لوک سبھا الیکشن کی تین مراحل پورے  ہوچکے ہیں۔ ملک میں ایک ہی آواز گونج رہی ہے پھر ایک بار مودی سرکاری۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اور ایس پی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ رام مندر کی تعمیر غیر ضروری ہے۔ جوں جوں انتخابات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے دو باتیں واضح ہو گئی ہیں۔ ایک طرف ہندوستان کی ترقی، غریب بہبود کی اسکیموں کا فائدہ دینے والے رام بھکت ہیں۔دوسری طرف بھارت کی سلامتی  میں سیندھ لگانے والے، بین الاقوامی اسٹیج پر بھارت کی توہین کرنے والے اور عقیدے سے کھیلواڑ کرنے والے رام کے مخالف ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس اور ایس پی ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ کانگریس کے دور میں ایک طرف ملک کی سرحدیں غیر محفوظ تھیں اور دہشت گردی اور نکسل ازم اپنے عروج پر تھا تو دوسری طرف ایس پی رام بھکتوں پر گولی چلاتی تھی اور دہشت گردوں کے مقدمات واپس لیتی تھی۔ لیکن اس بار پورے ملک میں ایک ہی آواز گونج رہی ہے کہ جو رام لائے ہیں ہم ان کو لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے  ایودھیا نئی ایودھیا بن گئی ہے۔ کاشی وشوناتھ دھام چمک رہا ہے۔ اسی طرح ہم چھوٹی کاشی کو بھی اسی خوبصورتی سے جوڑنے کا کام کرنے جارہے ہیں۔ فور لین پر مشتمل ایک خوبصورت کوریڈور ہو گا۔ ہر تاجر کو آباد کرنے کا کام کیا جائے گا، کسی کو اجاڑا نہیں جائے گا۔
کانگریس کے دور میں ملک میں دراندازی ہوتی تھی۔ دہشت گردی اور نکسل ازم عروج پر تھا اور ترقیاتی کام رکے ہوئے تھے۔ غریبوں کو ملنے والی اسکیمات میں بڑے پیمانے پر بندر بانٹ ہوگی تھی۔ آج 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کامیابیوں کو شمار کراتے  ہوئے سی ایم یوگی نے عوام سے بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
ایس پی پر الزام لگاتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ایس پی صدر نے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کی موت پر کوئی تعزیت کا اظہار نہیں کیا، جب کہ ایک مافیا کی موت ہوئی تو وہ فاتحہ پڑھنے ان کے گھر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کے پاس غریبوں کی بھلائی کے لیے کوئی ایکشن پلان نہیں ہے۔ یہ لوگ مافیا کو گلے کا ہار بنا کر ریاست کو انتشار کی بھٹی میں جھونکنے کا کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جو تبدیلی نظر آرہی ہے اس کے مہانائک نریندر مودی ہیں۔ ان کی قیادت میں ہندوستان عالمی طاقت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نیا ہندوستان کہتا ہے کہ ہم کسی سے نہیں لڑیں گے لیکن اگر کوئی ہمیں چھیڑتا ہے تو ہم اسے بھی نہیں چھوڑیں گے۔
کانگریس کے لیے خاندان سب سے پہلے اور بی جے پی کے لیے ملک پہلے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست کے عوام وزیر اعظم مودی کو 80 سیٹوں پر80 کمل کے ہار پہنائیں گے۔



Comments


Scroll to Top