Latest News

سی اے اے پر کچھ سیاسی بنیاد پرست جماعتوں نے مسلمانوں کو گمراہ کیا: وسیم رضوی

سی اے اے پر کچھ سیاسی بنیاد پرست جماعتوں نے مسلمانوں کو گمراہ کیا: وسیم رضوی

لکھنؤ: شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے شہریت ترمیمی قانون کو لے کر کچھ پارٹیوں پر زور دار حملہ کیا۔رضوی نے کہا کہ کچھ سیاسی بنیاد پرست جماعتیں مسلمانوں کو تشدد کے لئے گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے بعد پولیس کی کارروائی سے اب مسلمان سمجھ چکے ہے کہ انہیں کچھ سیاسی پارٹیوں نے سیاسی شکار بنایا۔رضوی نے کہا کہ سی اے اے سے مسلمانوں کو کوئی نقصان نہیں ہے، اس لئے  مسلمان اب پرسکون ہو گیا۔
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ کچھ سیاسی سٹوڈنٹس تنظیم اور سیاسی پارٹیاں اپنے  فوائد کے لئے ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں ہے۔وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے شہریت ترمیمی قانون کو لے کر تعلقات عامہ  مہم کا آغاز کیا تو کانگرس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی ہوا نکل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ملک کا مسلمان سمجھ چکا ہے کہ سی اے اے سے  انہیں کوئی نقصان نہیں ہے اور اسی لئے اب وہ لوگ پر سکون اور مطمئن ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top