Latest News

دوسو مسافروں کو لے جارہے طیارے میں لگ گئی آگ، پائلٹ نے ایسے بچائی جان

دوسو مسافروں کو لے جارہے طیارے میں لگ گئی آگ، پائلٹ نے ایسے بچائی جان

ٹوکیو: جاپان میں آل نپون ایئرویز(اے این اے)کے طیارے میں بدھ کے روز پرواز کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے سے دھواں اٹھتا دیکھ کر مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اس کے بعد پائلٹ نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو شمالی جاپان کے شن چٹوز ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے نے کہا کہ ٹوکیو سے آنے والی اے این اے کی پرواز میں تقریبا 200 افراد سوار تھے اور ان کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 
بتایا گیا کہ انجن بند ہونے پر طیارے کے ونگ ایریا سے آنے والا دھواں کم ہوگیا۔ جنوری میں ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر جاپان ایئر لائنز (جے اے ایل)کی پرواز اور کوسٹ گارڈ کے طیارے میں تصادم ہوا اور آگ لگ گئی۔ جے اے ایل کے طیارے میں سوار تمام 379 مسافروں اور عملے کو نکال لیا گیا اور وہ بچ گئے۔ کوسٹ گارڈ کے طیارے کا پائلٹ زخمی اور عملے کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
 



Comments


Scroll to Top