Latest News

بجٹ پر بحث کے دوران وزیر خزانہ نے کہا- معیشت میں بہتری کے اشارے نظر آنے لگے

بجٹ پر بحث کے دوران وزیر خزانہ نے کہا- معیشت میں بہتری کے اشارے نظر آنے لگے

نئی دہلی:وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کو کہا کہ حکومت نے نجی اور سرکاری سرمایہ کاری ،کھپت اور برآمدات بڑھانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے معیشت میں بہتری کے اشارے نظر آنے لگے ہیں۔مالی سال 21-2020کے بجٹ پر لوک سبھا میں تقریباً 12گھنٹے چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتارمن نے کہا کہ رواں مالی سال میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھی ہے،مینوفیکچرنگ کے شعبہ نے رفتار پکڑی ہے،دو مہینے گرنے کے بعد اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)کلیکشن میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور شیئر بازار کا گراف اوپر کی طرف جارہا ہے۔یہ سبھی معیشت میں بہتری کی سمت اشارہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم نریندرمودی کی موجودگی میں وزیر خزانہ نے اپوزیشن کے ان الزامات کو خارج کردیا کہ اس بجٹ میں مانگ بڑھانے کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور یہ سال 2024تک ملک کو 50کھرب ڈالر کی معیشت بنانے والا بجٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 15-2014میں ملک کی معیشت کا اعدادو شمار 20کھرب ڈالر تھا جو 19-2018 میں بڑھ کر 27کھرب ڈالر پر پہنچ گیا۔ رواں مالی سال میں ہندوستانی معیشت 29کھرب ڈالر کی ہوگئی ہے اور اس رفتار سے ہم 50  کھرب ڈالر پر پہنچ جائیں گے۔
نہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دور اقتدار میں مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی)کی اوسط ترقی کی شرح 7.4فیصد اور اوسط خوردہ مہنگائی کی شرح 4.5فیصد رہی ہے۔مارچ 2019 میں مرکزی حکومت کی دین داری گھٹ کر جی ڈی پی کے 49.4فیصد پر آگئی۔
 



Comments


Scroll to Top