National News

سسودیا نے شاہ کو دیا چیلنج - بھاجپا حکومت والی کسی ریاست میں دہلی جیسا کوئی سرکاری سکول دکھائیں

سسودیا نے شاہ کو دیا چیلنج - بھاجپا حکومت والی کسی ریاست میں دہلی جیسا کوئی سرکاری سکول دکھائیں

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر منیش سسودیا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو چیلنج دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ وہ بی جے پی حکومت والی کسی بھی  ریاست کا کوئی ایک سرکاری  سکول دکھائیں جس  کا مقابلہ قومی دارالحکومت کے  سکول سے کی جا سکتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو شاہ نے آپ پر حملہ کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ دہلی حکومت نے کتنے  سکولوں کی تعمیر کرائی ہے؟ شاہ کو جواب دیتے ہوئے سسودیا نے بی جے پی کے سابق صدر امت شاہ سے کہا کہ وہ ان کے اسمبلی حلقہ پٹپڑگنج میں نئے بنے  سکول کو آکر دیکھیں۔سسودیا نے کہا، '' مجھے نہیں معلوم کہ وہ دہلی کے سکول تلاش کر رہے تھے یا دوربین سے آسمان۔ہم نے حال میں نہ صرف نئے سکول بنائے ہیں بلکہ کافی حد تک پرانے  سکولوں کی مرمت بھی کرائی ہے۔
انہوں نے شاہ کو چیلنج کیا کہ وہ دہلی کے  سکولوں کے معیار کے مطابق بی جے پی حکومت والی ریاستوں کا ایک سکول دکھائیں۔سسودیا نے کہا کیا بی جے پی کے سات ممبران پارلیمنٹ نے عوام کے لئے کام کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کو جملہ میں نہیں پڑنا چاہئے اور اروند کیجریوال حکومت پر حملے کے معاملے پر الجھن  میں نہیں ہونا چاہئے۔
امت شاہ  کا تبصرہ کہ دہلی حکومت کے مفت وائی فائی تلاش کرنے میں فون کی بیٹری ختم ہو جاتی ہے، پر جوابی حملہ کرتے ہوئے سسودیا نے کہا کہ وہ اس سے فکر مند ہے کیونکہ اگر بھارت کے وزیر داخلہ کے فون کی بیٹری ختم ہو گئی تو ملک رک جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کا نظام ہے جس میں 200  یونٹ تک بجلی مفت ملتی ہے، میری ان سے درخواست ہے کہ وہ اس سے ہمیشہ فون چارج کریں کیونکہ بند پڑے فون سے مفت وائی فائی کی سہولت نہیں ملے گی۔
 



Comments


Scroll to Top