Latest News

سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملہ : ملزم نے وعدہ معاف گوہ  بننے کی خواہش ظاہر کی مکوکا کے تحت کارروائی  کا آغاز

سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملہ : ملزم نے وعدہ معاف گوہ  بننے کی خواہش ظاہر کی مکوکا کے تحت کارروائی  کا آغاز

ممبئی :  اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ  معاملے میں گرفتار ملزمین جن کے خلاف ممبئی پولیس نے مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کی دفعات کا  نفاذ کیا ہے-  اس معاملے میں ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی   خواہش ظاہر کی ہے-  ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے یہ بات بتائی ذرائع نے بتلایا کہ   ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے   کی خواہش ظاہر کی ہے جس کی شناخت ظاہر کرنے سے تحقیقاتی دستے نے انکار کیا ہے تاہم کہا ہیکہ مکوکا قانون میں وعدہ معاف گواہ بننے کہ لئے جو رہنمایانہ اصول مرتب کئے گئے ہیں اسکے تحت  کاروائ کا آغاز  عمل میں آچکا ہے -
قانون  کے مطابق تفتیشی ایجنسی پہلے ملزم کا اقبالیہ  بیان کسی اعلیٰ افسر کے سامنے ریکارڈ کرے گی جو تفتیش کا حصہ نہیں ہے اور اسکے بعد  مجسٹریٹ کے روبرو اسے   ریکارڈ کروایا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اقبالیہ بیان شواہد کا حصہ ہوگا اور اسکا دیگر ملزمان کے خلاف بھی استعمال کیا جائے گا۔
دریں اثناء متعلقہ معاملہ میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو اس معاملے میں گرفتار تین ملزمان کو 8 مئی تک پولیس کی تحویل میں دے جانے کا جکم صادر کیا ہے   جبکہ ایک ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔
خصوصی مکوکا جج اے ایم پاٹل نے وکی گپتا (24)، ساگر پال (21) اور انوج تھاپن (32) کو پولیس حراست میں بھیج دیا اور 37 سالہ سونو کمار چندر بشنوئی کو طبی بنیادوں پر عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ ملزمان پر پہلے تعزیرات ہند اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا-



Comments


Scroll to Top