Latest News

ماب لنچنگ میں بے گناہوں کو تنگ نہ کیا جائے، لیکن قصور واروں کو کسی بھی قیمت پر نہ چھوڑا جائے: چوہان

ماب لنچنگ میں بے گناہوں کو تنگ نہ کیا جائے، لیکن قصور واروں کو کسی بھی قیمت پر نہ چھوڑا جائے: چوہان

بھوپال:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ضلع دھار میں حالیہ ماب لنچنگ کے تناظر میں آج کہا کہ بے گناہوں کو تنگ نہ کیا جائے، لیکن قصورواروں کو کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑا جائے۔
مسٹر چوہان نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ دھار میں ماب  لنچنگ کی معاملہ میں سرپنچ رمیش جوناپانی کو پھنسایا گیا ہے جبکہ اس نے بچانے کی کوشش کی تھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ مجرموں کی شناخت کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے، لیکن معصوم شخص کو صرف اس وجہ سے کہ وہ بی جے پی سے منسلک ہے، اس کو پریشان نہ کیا جائے۔
مسٹر چوہان نے کہا کہ دھار کا ماب  لنچنگ کا واقعہ کوئی اکیلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ کانگرس حکومت لگاتار اس پر کام کر رہی ہے کہ واقعہ کوئی بھی ہو، اس میں بی جے پی کا نام لے کر اپنی غلطی سے پلہ جھاڑ لے۔ مسٹر چوہان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ بے گناہوں کو تنگ نہیں کیا جائے، لیکن قصورواروں کو کسی قیمت پر نہ چھوڑا جائے۔
خیال رہے کہ ضلع دھار کے ایک گاؤں میں حال ہی میں پیسے کے لین دین کے تنازع کے درمیان کچھ لوگوں نے سازش کے ذریعے بھیڑ جمع کرائی اور اجین ضلع سے آئے چھ کسانوں پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کے ویڈیو بھی وائرل ہوئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top