Latest News

بی جے پی حکومت میں جرائم ،بدعنوانی اوربے روزگاری عروج پر: شیو پال یادو

بی جے پی حکومت میں جرائم ،بدعنوانی اوربے روزگاری عروج پر: شیو پال یادو

شہریت ترمیمی قانون کو لے کر مچے گھمسان پر سیاسی نیتاؤںکے مسلسل بیان آ رہے ہیں۔ایسے میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے شیو پال سنگھ یادو نے بھی بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ  بی جے پی کی حکومت میں جرائم، بدعنوانی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔ملک کے عوام کی توجہ ان مسائل سے ہٹانے کے لئے یہ نئے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔
سی اے اے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  بی جے پی ووٹ کے لئے ملک کے آئین سے کھلواڑ کر رہی ہے ۔  سی اے اے ، این آر سی اور این پی آرلاگو کئے جانے سے ملک کا اتحاد متاثر ہوگا۔ شیو پال نے کہاکہ مسلم سماج کو شامل کرنے کے لئے اس حکومت کو ایسے قانون بنانے سے پہلے عوام کے درمیان میں سروے کرانا چاہئے  تھا۔گھس پیٹھیوں کے نام پر ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ان کی پارٹی اس قانون کی مخالفت شروع سے کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔اس کی مخالفت میں جلد ہی ایک اجتماع کیا جائے گا۔

 



Comments


Scroll to Top