Latest News

شادی  میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئے شتروگھن سنہا، ویڈیو دیکھ کر بھڑکے لوگ

شادی  میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئے شتروگھن سنہا، ویڈیو دیکھ کر بھڑکے لوگ

نیشنل ڈیسک:بھارتیہ جنتا بارٹی کے سابق   رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کا تنازعات  سے پرانا  ناطہ ہے۔ وہ اپنے بیانوں کو لے  سرخیوں میںبنے رہتے  ہیں ۔ اب ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ، جسے لیکر نیا تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے ، دراصل سنہا پاکستان کے لاہور میں ایک شادی میں شریک ہونے پہنچے ، جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

PunjabKesari
جانکاری کے طابق سنہا پاکستانی کاروباری اسد احسن کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لئے لاہور پہنچے تھے ۔ خبروں کی مانے تو وہ دو دن کے لئے پاکستان آئے  ہیں اور وہ  یہاں کچھ  سیاسی لیڈران  سے بھی ملاقات کر سکتے  ہیں ،حالانکہ انکے پاکستان جانے کو لے کر کانگرس کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے ۔  پاکستانی میڈیا کی طرف سے جاری کئے گئے ویڈیو میں سنہا ،پاکستانی اداکارہ ریما خان کے ساتھ نظر  آرہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B8whRDzgS0N/?utm_source=ig_embed
پاکستانی میڈیا نے سنہا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شادی سماروہ  میں موجود لوگ اسوقت چونک گئے جب انہوں نے اپنے بیچ سنہا کو پایا ، دونوں  ممالک کے درمیان جاری تنائوکے بیچ ،سنہا  کی موجودگی سے انہیں حیرانی  ہوئی۔وہیں پاکستان کے لوگ انکے وہاں پہنچنے سے خوش ہیں تو وہیںہندوستانی  اس سے ناراض دکھائی  دے رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر لوگ سنہا کو جم کر ٹرول  کر رہے ہیں۔کوئی انہیں غدار وطن بتا رہاہے تو کوئی انہیں گندی سیاست کرنے والا بول رہاہے۔



Comments


Scroll to Top