Latest News

''ڈے - نائٹ'' ٹیسٹ میچ دیکھنے ہندوستان آئیں گی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ

''ڈے - نائٹ'' ٹیسٹ میچ دیکھنے ہندوستان آئیں گی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ

کولکتہ : ہندوستانی کرکٹ آخر کار گلابی رنگ میں رنگنے جارہا ہے  ،یعنی آج بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی دن -رات کے ٹیسٹ میچ شروع ہوگا ۔ اس میچ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے  بنگال کرکٹ یونین نے اس میچ کو ناظرین کیلئے ایک میلے کی طرح بنانے کے پورے انتظامات کئے ہیں ۔

PunjabKesari

میچ کیلئے گلابی گیند دینے کیلئے فوج کے پیراٹروپر ، جانی مانی کھیل اور سیاسی شخصیات کو اس میں دعوت دی گئی ہے ۔وہیں  بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے آنے کی بھی امید ہے ۔ وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز بتایا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ  ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے تاریخی دن - رات ٹیسٹ میچ  کے پہلے دن کا کھیل دیکھیں گی ۔ 

https://twitter.com/cricbuzz/status/1196998761601327106
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ،' ہندوستانی سر زمین پر پہلے دن - رات ٹیسٹ کی وجہ اس کے تاریخی ہونے اور ہندوستانی کھیل میں اس خاص لمحے کو خیال میں رکھتے ہوئے یہ گذارش کی گئی ''۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس لئے بھی مناسب تھا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے دن -رات ٹیسٹ میچ کا افتتاح بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کریں ۔ 



Comments


Scroll to Top