Latest News

دہلی تشدد کے دوران پولیس اہلکار پر پستول تاننے والا شاہ رخ  بریلی سے گرفتار

دہلی تشدد کے دوران پولیس اہلکار پر پستول تاننے والا شاہ رخ  بریلی سے گرفتار

نیشنل ڈیسک: شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والے نوجوان شاہ رخ کو منگل کے روز اتر پردیش کے بریلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے بعد دہلی پولیس کی کرائم برانچ ملزم نوجوان کے ساتھ دہلی روانہ ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی اس کو پناہ دینے والے لوگوں کی تلاش شروع ہو گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ دہلی کے عثمان پورہ کا رہنے والا ہے ۔ لیکن وہ واقعہ کے بعد سے ہی اپنے خاندان کے ساتھ فرار ہو گیا تھا ۔ اتر پردیش کے بریلی میں  اس  کے بہت سے رشتے دار رہتے ہیں  ہیں ، جن کے گھر میں وہ مسلسل اپنا ٹھکانہ بدل رہا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ  نے آٹھ راؤنڈ فائرنگ کی تھی ، اس دوران اس ایک پولیس اہلکار پر پستول بھی تان دی تھی ۔  دہلی کے موج پور علاقے میں فائرنگ کرنے کے بعد پانی پت پہنچا۔ جس کے بعد وہ مغربی اتر پردیش کے مختلف شہروں جیسے کیرانا ، امروہہ میں روپوش رہا۔ تلاش میں مصروف خصوصی سیل کو شاہ رخ کی کال تفصیلات سے اطلاع ملی ہے کہ ملزم اب یوپی کے بریلی میں چھپا ہوا تھا۔ اس معاملے میں ، ایڈیشنل سی پی ڈاکٹر اجیت کمار سنگلا سہ پہر ساڑھے تین بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
حال ہی میں ، جب دہلی میں تشدد کا آغاز ہوا تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد ، دہلی پولیس موج پور کے علاقے میں شرپسندوں سے نمٹنے کے لئے پہنچی۔ اس دوران ، شاہ رخ نے پولیس اہلکار دیپک دہیہ پر سرعام پستول تان دیاتھا۔ ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیہ کی بہادری کی ستائش کی جارہی ہے۔ کیوں کہ انہوں نے گن رکھنے والے شاہ ر خ سمیت ہجوم کا سامنا چھڑی سے  کیا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top