National News

کل دو پہر  امت شاہ سے ملاقات  کے لئے جائیں گی  شاہین باغ کی خاتون مظاہرین

کل دو پہر  امت شاہ سے ملاقات  کے لئے جائیں گی  شاہین باغ کی خاتون مظاہرین

نئی دہلی :ایک طرف شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہروں کی علامت بن چکے شاہین باغ مظاہرہ کو آج دو ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔وہیں دوسری طرف شاہین باغ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ تازہ معلومات کے مطابق شاہین باغ کے مظاہرین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 16 فروری یعنی اتوار کے روزمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر  اپنی بات انک ے سامنے رکھیں گے اورمظاہرہ کے آگے کے منصوبوں پر کچھ بات چیت ہوگی۔ 

PunjabKesari
شاہین باغ کی مظاہرین خواتین کا کہنا ہے کہ وہ کل دوپہر 2 بجے امت شاہ سے ملنے جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بلانے سے وزیر داخلہ اور وزیر اعظم مودی شاہین باغ نہیں آئے لیکن ہماری حکومت سے ہمیں ملنے کے لئے 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ ہم سب کل امت شاہ سے ملنے ضرور جائیں گے ۔
شاہین باغ کے مظاہرین کا بنیادی مطالبہ شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینا بتایا جا رہا ہے۔ اگرچہ اس ملاقات کو لے کر وزیر داخلہ کے دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی کسی ملاقات کے لئے مظاہرین کی جانب سے اب تک کوئی عرضی نہیں ملی ہے

PunjabKesari
کئی الیکٹرانک میڈیا پر امت شاہ اور شاہین باغ کے مظاہرین کی ممکنہ ملاقات سے متعلق خبریں چل رہی ہیں اور کچھ نیوز چینل پر یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ امت شاہ نے خود شاہین باغ کے مظاہرین سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ حالانکہ اس پورے معاملے پر تذبذب کا ماحول برقرار ہے اور شاہین باغ کے کچھ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک سب کچھ فائنل نہیں ہوا ہے
 آپ کو بتا دیں کہ شاہین باغ میں دسمبر سے  ہی دھرنے پر بیٹھی خواتین سی اے اے  کے ساتھ ہی این آر سی  اور این پی آر کی بھی مخالفت کر رہی ہیں۔ اس مظاہرے کو  60 دن سے بھی زیادہ ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی حل نہیں نکلا ہے۔

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ اگلے تین دن میں  سی اے اے  کو لے کر کوئی بھی ان سے آکر ملاقات کر سکتا ہے۔ شاہ نے کہا تھا کہ جس کسی کو بھی سی اے اے  کو لے کر اعتراض ہے، وہ ان سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top