جالندھر :آج جالندھر میں واقع گاندھی کیمپ ،دانہ منڈی پربھا کر پیلس میں تیج کا تہواربڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ، جس میں پنجاب کیسری گروپ کے چیف ایڈیٹر شری وجے چوپڑہ جی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر جالندھرکے سابق میئر جے کشن سینی اور رام نومی کمیٹی کے پردھان آر ایل بھگت ،سابق پردھان جوگیندر کرشن شرما،وریندر شرما یوگی، وجے شرما اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شری وجے چوپڑہ جی کا پرتپاک استقبال کیا۔

تیج کا تہوارخواتین کے لئے اہم مانا جاتا ہے ، کیوں کہ اس تہوار پر خواتین گیت گاکر اپنا ثقافتی گدا بھنگڑا ڈال کر خوب خوشی مناتی ہیں۔ پربھاکر پیلس کے مالک اور ان کے پریوار نے شری وجے چوپڑہ جی کو اس موقع پر پھولوں کا گلدستہ دے عزت افزائی کی۔
ویڈیو 👇👇
https://x.com/hindsamachar3/status/1954558258846298356
اس موقع پر بستی شیخ اور پرتاپ باغ لال دوارہ مندر میں شری وجے چوپڑہ جی کی سرپرستی میں چلائے جارہے سلائی سینٹرکی ٹیچرز شریمتی انیتا شرما، شریمتی سشما رانی ، شریمتی سدھا شرما اور رام نومی کمیٹی کی ممبران خواتین وینا مہاجن ، ڈمپل سوری، سونیا مہتا وغیرہ نے شرکت کی۔
