انٹرنیشنل ڈیسک: جنوبی تھائی لینڈ میں 17 سالہ ایک نوجوان نے ایک پولیس اہلکار سے بندوق چھین کر ایک سرکاری اسکول میں گھس کر فائرنگ کی اور تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہنے والے حملے کے دوران کچھ لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔ اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس اور مقامی حکام نے یہ جانکاری دی ہے ۔ صوبائی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ سونگکھلا صوبے میں واقع پاتونگ پرتھنکریوات اسکول میں مقابلے کے دوران پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور بعد میں اسے حراست میں لے لیا۔ حملہ دوپہر کے بعد ہوا اور اس وقت کلاسیں ختم ہو چکی تھیں۔
🇹🇭TRAGEDY STRIKES HAT YAI SCHOOL🚨
A 18-year-old gunman armed with an M4 rifle attacked Patongprathankiriwat School in Hat Yai, Thailand, yesterday afternoon.
Seeking a specific teacher, he opened fire, critically wounding the School Director and a 14-year-old… pic.twitter.com/bCTTn2lfw1
— Info Room (@InfoR00M) February 12, 2026
اسکول کے پرنسپل حملے میں شدید زخمی ہو گئے اور ان کی جمعرات کی علی الصبح ہسپتال میں موت ہو گئی۔ تھائی لینڈ کی وزارت صحت نے بتایا کہ ایک طالب علم کو گولی لگی، جبکہ ایک اور طالب علم عمارت سے کود کر بھاگنے کی کوشش میں زخمی ہو گیا۔ مقامی حکام نے مشتبہ شخص کی شناخت 17 سالہ نوجوان کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ منشیات کا استعمال کرتا تھا اور اسے ذہنی صحت کے مسائل بھی تھے۔ حکام نے بتایا کہ وہ ہنگامہ کر رہا تھا، جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا، لیکن اس نے ایک پولیس اہلکار پر حملہ کر کے اس کی بندوق چھین لی اور اسکول کے احاطے میں داخل ہو گیا۔ حملے کی وجوہات کی جانچ جاری ہے۔