Latest News

کووڈ19پر  سپریم کورٹ کا حکومت کو احکام ، فری میں ہو کورونا ٹیسٹ

کووڈ19پر  سپریم کورٹ کا حکومت کو احکام ، فری میں ہو کورونا ٹیسٹ

نیشنل ڈیسک:سپریم کورٹ نے مرکز ی حکومت کو کورونا پر ہدایات جاری کی ہیں ۔ سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا کہ کورو ناٹیسٹ فری میں ہونا چاہئے۔بدھوار کو  سماعت  کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت کو ایک ردعمل بنانا چاہئے، جس سے جو لو گ پرائیویٹ لیب  میں اپنا ٹیسٹ کریں ،ان کا پیسہ  ادا کیا جا سکے ۔ساتھ ہی کورٹ نے کہا کہ ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف  کورونا کے خلاف  لڑائی میںجنگجو ہیں اور اس لئے ان کی طرف سے ان کے کنبہ کی حفاظت بیحد ضروری ہے۔ 
سپریم کورٹ نے کورونا کی روک تھام میں لگے ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کی حفاظت  کے لئے دائر پٹیشن  پر شنوائی کرتے   ہوئے کہا کہ انکی حفاظت کا خصوصی  خیال رکھا  جائے، ساتھ ہی پرائیویٹ  لیب کو کورونا کی جانچ کے لئے پیسے لینے کی اجازت  نہیں ہونی چاہئے۔ وہیں حکومت کی طرف سے کورٹ میں پیش سالیسٹر  جنرل تشار مہتا  نے بتایا کہ ابھی 118 لیب ہر روز  15000 ٹیسٹ  کی صلاحت سے   کام کر رہیں ہیں ۔ اب ہم 47 پرائیویٹ لیب کو بھی ٹیسٹ کی اجازت دینے والے ہیں،یہ ایک ترقی پزیر  حالت  ہے۔ ہمیں نہیں پتہ کہ کتنی لیب کی ضرورت ہوگی اور کب تک لاک ڈاون  جاری رہے گا ۔ 
سالیسٹر جنرل تشار مہتہ  کے اسی بیان  پر سپریم کورٹ نے کہا کہ پرائیویٹ لیب کو کورونا کی جانچ کے لئے پیسے لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ اس پر سالیسٹر  جنرل مہتہ نے  کہا کہ ان سبھی سجھائوں  پر حکومت غور کرے گی۔
 



Comments


Scroll to Top