Latest News

ایس بی آئی کسٹمرز کیلئے بڑی خبر : یکم جنوری سے بدل رہا ہے ATM سے پیسے نکالنے کا طریقہ

ایس بی آئی کسٹمرز کیلئے بڑی خبر : یکم جنوری سے بدل رہا ہے ATM سے پیسے نکالنے کا طریقہ

نئی دہلی : ملک کا سب سے بڑا سرکاری بنک 'سٹیٹ بنک آف انڈیا' ( ایس بی آئی ) اپنے اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کے طریقے میں بڑی تبدیلی کرنے جارہا ہے ۔ دراصل اے ٹی ایم سے ہونے والے فراڈ کو روکنے کیلئے ایس بی آئی نے رات میں اے ٹی ایم سے پیسوں کے نکالنے پر او ٹی پی لازمی کردیا ہے ۔ یہ نیا عمل یکم جنوری 2020 سے لاگو ہوگا ۔ 

PunjabKesari
رات کو ہوتے زیادہ فراڈ
اس نئے عمل کے تحت رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کیلئے بنک میں رجسٹرڈ موبائل نمبر پر آیا او ٹی پی بتانا ہوگا ۔ یہ قانون دس ہزار روپے سے زیادہ کی ٹرانزیکشن پر لاگو ہوگا ۔ ایس بی آئی نے ٹویٹ کر کے اس بات کی جانکاری دی ہے ۔ 
ایس بی آئی افسروں کے مطابق اے ٹی ایم سے غیر قانونی لین دین  اور جعلسادی کی وارداتیں کافی بڑھی ہیں ۔ ایس بی نے ان وارداتوں کا مطالع کیا تو ، پایا گیا کہ 68 فیصدی فراڈ رات میں کئے گئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ بنک یہ نیا قانون لے کر آیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top