Latest News

سنجے دت: ہر نئی فلم کو اپنی پہلی فلم سمجھ کر کام کیا

سنجے دت: ہر نئی فلم کو اپنی پہلی فلم سمجھ کر کام کیا

ممبئی: بالی ووڈ میں سنجے دت کا نام ان چنندہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے تقریبا ً تین دہائیوں سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دل میں آج بھی ایک خاص مقام بنا رکھا ہے ممبئی میں 29 جولائی 1959 کو پیدا ہوئے سنجے دت کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد سنیل دت اور ماں نرگس مشہور فنکارتھے۔
گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ وہ اکثر اپنے والدین کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا بھی رجحان بھی فلموں کی طرف ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔

سنجے دت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے والد سنیل دت کے بینر تلے بنی فلم ریشما اور شیراسےکیا تھا اور بطور ہیرو اپنے کیریئر کی شروعات 1981 میں ریلیز ہوئی فلم ’روکی‘ سے کی۔ انہیں فلم انڈسٹری میں آئے تقریباً تیس برس کا عرصہ گزرچکا ہے۔
وہ اپنی ہر فلم میں بہترین اداکاری سے نئی بلندیاں چھوتے جا رہے ہیں ، اپنی ہر نئی فلم کو وہ اپنی پہلی فلم سمجھتے ہیں اسی وجہ سے وہ اپنے کام کے تئیں لاپرواہ نہیں ہوتے اور یہی وجہ ہے کہ کام کے تیئں ان کی لگن آج بھی برقرار ہے۔
 



Comments


Scroll to Top