Latest News

فلائٹ میں سادھوی پرگیہ پر بھڑکے مسافر، کہا -آپ کو شرم آنی چاہئے(ویڈیو)

فلائٹ میں سادھوی پرگیہ پر بھڑکے مسافر، کہا -آپ کو شرم آنی چاہئے(ویڈیو)

نیشنل ڈیسک: اپنے بیانات کی وجہ سے کئی بارسرخیوں رہ چکی بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ایک بار پھر عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دہلی سے بھوپال کی ایک پرواز میں سوار پرگیہ ٹھاکر کو سیٹ کے چکر میں مسافروں کے غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

PunjabKesari
در اصل دہلی سے بھوپال جانے والی سپاجیٹ کی فلائٹ میں سیٹ کو لے کر سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی عملہ ممبر(کروممبر) سے بحث ہو گئی، سادھوی سب سے آگے کی یعنی ایمرجنسی سیٹ چاہتی تھی ، چونکہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر وہیل چیئر پر  ایئر پورٹ پہنچی تھیں، تو انہیں  وہ سیٹ نہیں مل سکی تھی ، لیکن بھاجپا  رکن پارلیمنٹ اس کو لیکر ضد کر رہی تھیں۔ سیٹ کی مانگ کو لے کر وہ ہوائی جہاز میں ہی دھرنے پر بیٹھ گئیں،اس دوران مسافروں نے طیارے میں سادھوی پرگیہ کے خلاف محاذ کھول دیا اور ان کے رویے کی مذمت کی۔ویڈیو میں ایک مسافر بی جے پی رکن پارلیمنٹ  پرگیہ سے کہہ رہا ہے کہ آپ کو شرم نہیں ہے کہ آپ اس طرح کا برتا ؤکر رہی ہیں۔

https://twitter.com/ArifKIndian/status/1208816690571595776/video/1
سوشل میڈیا پر اس بحث کا جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، اس میں ایک خاتون کہہ رہی ہیں،آپ فیصلہ لیجئے، آپ کا  مینجمنٹ کون ہے؟ یہاں کی پروفیشنلزم نہیں ہے ... اس پر سادھوی پرگیہ جواب دیتی ہیں، 'میں نے صبح ہی بول دیا مجھے اپنی رول بک دکھا دو، مجھے بنے گا بیٹھتے،نہیں بنے گا تو میں چلی جاؤں گی۔اسی درمیان ایک شخص درمیان میں آتا ہے جو کہ سادھوی پرگیہ پر بھڑک جاتا ہے۔شخص نے کہا کہ آپ تو لیڈر ہیں اور آپ عوام کو ہی تکلیف دے رہی ہیں۔آپ کو اس بات کی شرم نہیں ہے کہ 50 لوگوں کو آپ کی وجہ سے پریشانی ہوئی۔اس دوران سادھوی نے ان  کو صحیح زبان استعمال کرنے کو کہا۔



Comments


Scroll to Top