کولکتہ:وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز مغربی بنگال کے دورے پر نادیہ ضلع میں ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور راناگھاٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔
مسٹر مودی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ “وہ ہفتہ کو دوپہر کے قریب نادیہ ضلع کے راناگھاٹ میں ایک بی جے پی ریلی سے خطاب کریں گے۔ وہ مغربی بنگال کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں
وزیر اعظم نے لکھا کہ میں نادیہ ضلع کے راناگھاٹ میں 3200 کروڑ روپے کی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھوں گا۔”انہوں نے پروجیکٹوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں قومی شاہراہ-34 پر باراجگلی سے کرشن نگر تک 66.7 کلومیٹر طویل چار لین سڑک کا افتتاح شامل ہے۔ اس کے علاوہ قومی شاہراہ-34 کے ہی باراسات سے باراجگلی حصے کی چار لین سڑک کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے کولکاتا اور سلی گڑی کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔
تاہم، جمعہ کو ہی ایک دیگر پوسٹ میں وزیر اعظم نے ترنمول کانگرس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ “مغربی بنگال کے عوام کو مرکزی حکومت کی کئی فلاحی اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے، لیکن ساتھ ہی ریاست کے ہر شعبے میں ترنمول کانگرس کی بدانتظامی کی وجہ سے وہ مشکلات کا سامنا بھی کر رہے ہیں۔
مسٹر مودی نے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کی لوٹ اور دھمکی کی سیاست نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بی جے پی ہی عوام کی واحد امید ہے۔