Latest News

ٹرمپ کے دعوے پر روس کا پلٹوار : جھوٹ مت بولو ۔۔۔ انڈیا کبھی نہیں روکے گا روسی تیل کی خریداری، ہندوستان نے بھی دیا کرارا جواب

ٹرمپ کے دعوے پر روس کا پلٹوار : جھوٹ مت بولو ۔۔۔ انڈیا کبھی نہیں روکے گا روسی تیل کی خریداری، ہندوستان نے بھی دیا کرارا جواب

انٹرنیشنل ڈیسک: روس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان  نے روس سے تیل خریدنا بند کرنے کا یقین دلایا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ٹرمپ کا دعوی جھوٹا ہے۔ روس کی تیل برآمدات جاری رہیں گی اور ہندوستانی منڈی میں اس کی فراہمی برقرار رہے گی۔ وزارت نے کہا کہ روس اور ہندوستان کے توانائی سے متعلق تعلقات "مضبوط اور طویل المدتی" ہیں اور یہ کسی تیسرے ملک کے دبا ؤسے متاثر نہیں ہوں گے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ روس کا تیل ہندوستانی معیشت کے لیے فائدہ مند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کا تعاون آگے بڑھایا جائے گا۔
ٹرمپ کا بیان
وہیں، امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ہندوستان روس سے تیل خریدنا بند کر دے گا۔ ٹرمپ نے اسے یوکرین پر روس کے حملے کو روکنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان فوری طور پر اسے مکمل طور پر بند نہیں کر سکتا، لیکن یہ عمل شروع ہو چکا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ چین بھی روس سے تیل خریدنا بند کرے۔
 حکومت ہند  کا ردعمل
حکومت ہند نے اس دعوے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس کی توانائی پالیسی کا مقصد اپنے شہریوں اور صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان آزاد اور متوازن فیصلے لیتا ہے اور کسی تیسرے فریق کے دبا ؤمیں نہیں آتا۔ وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ روس سے تیل کی خریداری ہندوستان کے لیے اہم ہے اور یہ اس کی حکمت عملی کے تحت توانائی کی سلامتی کا حصہ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top