Latest News

پی ایم سنک کی سختی: 5000  غیر قانونی ہندوستانیوں کے برطانیہ سے نکالنے کا حکم، افریقہ بھیجنے کے لئے منصوبہ تیار

پی ایم سنک کی سختی: 5000  غیر قانونی ہندوستانیوں کے برطانیہ سے نکالنے کا حکم، افریقہ بھیجنے کے لئے منصوبہ تیار

لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے تقریبا 5 ہزار غیر قانونی ہندوستانیوں کو افریقہ بھیجنے کا حکم جاری کیا ہے جو پناہ گزین کا درجہ حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ انہیں جون سے افریقی ملک روانڈا بھیجا جائے گا۔ ان پانچ ہزار ہندوستانیوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو قانونی طور پر برطانیہ آئے اور پھر پناہ گزین کا درجہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی، ان میں وہ ہندوستانی بھی شامل ہیں جو یکم جنوری 2022 کے بعد انگلش چینل کو عبور کرکے غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے۔ اس وقت برطانیہ کے حراستی مراکز میں مقیم ان ہندوستانیوں کو غیر یقینی مستقبل کے خطرے کا سامنا ہے۔ سنک نے ان پانچ ہزار ہندوستانیوں کی پناہ گزین کا درجہ دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانیہ میں پناہ گزین کا درجہ حاصل کرنے والے 5,253 ہندوستانیوں میں سے 60 فیصد کی عمریں 18 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے 1,200 نے 2023 میں برطانیہ آنے کے لیے خطرناک انگلش چینل کو کشتی کے ذریعے عبور کیا۔ انگلش چینل کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والے ہندوستانیوں کی تعداد سال بہ سال بڑھ رہی ہے۔ اس راستے سے 2022 میں 849 ہندوستانی غیر قانونی طور پر برطانیہ آئے تھے۔ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق 2024 میں تقریبا 2 ہزار ہندوستانیوں کے انگلش چینل کے راستے سے برطانیہ آنے کی امید ہے۔ 
 روانڈا کو ملک بدر کرنے کا پانچ سالہ معاہدہ ہوگا۔ درخواست دہندگان کے پاس پناہ گزین کا درجہ حاصل کرنے کے لیے دو اختیارات ہوں گے۔ پہلا  اپنی باقی زندگی روانڈا میں گزارنا، دوسرا  کسی دوسرے ملک میں پناہ لینا۔ سنک نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی مہاجر کسی بھی حالت میں برطانیہ واپس نہیں جا سکے گا۔ یہاں بتادیںکہ روانڈا کو ہر ایک پناہ گزین کے لیے 63 لاکھ روپے ملیں گے۔ تمام ممالک کے پناہ گزینوں کو 18,900 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ روانڈا پر کبھی بھی برطانیہ کی حکومت نہیں رہی لیکن اس نے 2009 میں دولت مشترکہ میں شمولیت اختیار کی۔ روانڈا کو برطانیہ سے سالانہ 5 ہزار کروڑ روپے کی گرانٹ ملتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top