National News

کینیڈا میں حادثے میں ہلاک ہو نے والے بھارتی جوڑے کی ہوئی پہچان

کینیڈا میں حادثے میں ہلاک  ہو نے والے بھارتی جوڑے کی ہوئی پہچان

ٹورنٹو: یہاں کے ہندوستانی سفارتی مشن نے ہندوستانی جوڑے کی پہچان کرلی ہے جو اس ہفتے کے شروع میں کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ایک کئی گاڑیوں کے تصادم میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حادثے میں جوڑے کے تین ماہ کے پوتے کی بھی موت ہو گئی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس شراب کی دکان پر ڈکیتی کرنے والے ملزم کا پیچھا کر رہی تھی کیونکہ وہ غلط سمت میں گاڑی چلا رہا تھا۔ ٹورنٹو میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے جمعہ کو X پر پوسٹ کیاہندوستانی شہریوں مسٹر منیوانن، مسز مہالکشمی اور ان کے پوتے کی ہائی وے 401 پر تصادم میں موت پر دلی تعزیت۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ قونصلیٹ جنرل کے اہلکاروں نے ہسپتال میں سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ہم کینیڈا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اونٹاریو کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (SIU) نے جمعرات کو کہا کہ ممکنہ طور پر تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والا جوڑا کینیڈا کے سفرپر آیا تھا۔

ایس آئی یو نے کہا تھا کہ کئی گاڑیوں کی ٹکر میں جوڑے کا تین ماہ کا پوتا بھی ہلاک ہوگیا تھا۔ پیر کو ہونے والے اس واقعے کے بعد ہائی وے 401 کو کئی گھنٹوں تک بلاک کر دیا گیا تھا۔ اس حادثے میں ڈکیتی کا ملزم بھی ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹورنٹو سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق میں وٹبی میں ہائی وے 401 پر حادثے کے نتیجے میں چاروں افراد کی موت ہو گئی۔ ایس آئی یو نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرین میں ایک 60 سالہ مرد اور ایک 55 سالہ خاتون شامل ہیں جو ہندوستان سے آئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top