Latest News

ہندوستان نے انگریزوں سے واپس لیا اپنا سونا، 6 ماہ کے اندر 102 ٹن سونا آر بی آئی کی تجوریوں میں ہوگا منتقل

ہندوستان نے انگریزوں سے واپس لیا اپنا سونا، 6 ماہ کے اندر 102 ٹن سونا آر بی آئی کی تجوریوں میں ہوگا منتقل

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)نے حالیہ مہینوں میں اپنے سونے کے ذخائر میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ آر بی آئی نے اپریل سے ستمبر 2024 کے دوران اپنے گھریلو ذخائر میں 102 ٹن سونا شامل کیا، جس سے 30 ستمبر 2024 تک اس کے کل مقامی ذخائر 510.46 ٹن ہو گئے۔ 31 مارچ 2024 تک یہ ذخیرہ 408 ٹن تھا۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر جاری ششماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں، آر بی آئی نے اپنے سونے کے کل ذخائر میں 32 ٹن  سونے کا اضافہ کیا، جس سے یہ 854.73 ٹن  تک پہنچ گیا ۔
ہندوستان پچھلے کچھ سالوں میں آہستہ آہستہ اپنے سونے کے ذخائر کو بیرون ملک سے ملکی خزانے میں منتقل کر رہا ہے۔ مالی سال 2023-24 میں بھی، ہندوستان نے برطانیہ سے 100 ٹن سے زیادہ سونا ملک میں لاکر رکھا، جسے 1991 کے بعد سونے کی سب سے بڑی منتقلی سمجھا جاتا ہے۔ یہ فیصلہ غیر مستحکم عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ملک کو ہنگامی حالات کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
1991 میں سونا گروی رکھنے کی تاریخ
1991 کے غیر ملکی کرنسی کے بحران کے دوران، ہندوستان کو اپنی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر سونے کے ذخائر کو گروی رکھنا پڑا تھا۔ اس وقت، RBI  نے 324.01 ٹن سونا   کے پاس بینک آف انگلینڈ اور بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس (BIS) کے پاسمحفوظ رکھا تھا، اور 20.26 ٹن سونا بطور ذخائر تھا۔
عدم استحکام کے درمیان سونے کی مانگ میں اضافہ 
جغرافیائی سیاسی تنا ؤ اور عالمی عدم استحکام کے درمیان، دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے سونے کو سب سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے تمام ممالک کے مرکزی بینک اپنے سونے کے ذخائر میں اضافہ کر رہے ہیں تاکہ معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
 



Comments


Scroll to Top