Latest News

پہلی بار غیر امبانی ہوگا ریلائنس انڈسٹریز کا ایم ڈی،کئی لوگ ہیں ریس میں شامل

پہلی بار غیر امبانی ہوگا ریلائنس انڈسٹریز کا ایم ڈی،کئی لوگ ہیں ریس میں شامل

بزنس ڈیسک: سیبی کے حکم کے بعد ریلائنس انڈسٹریز میں پہلی بار منیجنگ ڈائرکٹر کے عہدے پر امبانی خاندان کے علاوہ کوئی اور مقرر کیا جا سکتا ہے۔سیبی نے اپنے حالیہ حکم میں کہا کہ ایک کمپنی کا منیجنگ ڈائرکٹر اور چیئرمین ایک ہی شخص نہیں ہو سکتا۔ اس حکم کو نافذ کرنے کی آخری تاریخ 1 اپریل 2020  ہے۔
سیبی کے حکم کو لاگو کرنے کے بعد مکیش امبانی، جو اس وقت ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں وہ کمپنی کے نان ایگزیکٹیو چیئرمین بن جائیں گے ۔ساتھ ہی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر کسی اور کو مقرر کیا جائے گا۔کمپنی کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہو گا کہ کوئی غیر امبانی ریلائنس انڈسٹریز میں منیجنگ ڈرائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوگا  ۔ایسی بحث ہے کہ نکھل میسوانی اور منوج مودی کو کمپنی کا منیجنگ ڈائرکٹر مقرر کیا جا سکتا ہے۔
نکھل میسوانی فی الحال آر آئی ایل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔منوج مودی کو مکیش امبانی کا دا ہناہاتھ بتایا جاتا ہے۔اس لسٹ میں نکھل میسوانی کے چھوٹے بھائی ہیتل میسوانی اور پی ایم ایس پرساد کا بھی نام شامل ہے۔
 



Comments


Scroll to Top