Latest News

کیمرے میں قید ہوا موت کا منظر:ڈانس فلور پر ناچتے ہوئے نکل گئی جان

کیمرے میں قید ہوا موت کا منظر:ڈانس فلور پر ناچتے ہوئے نکل گئی جان

جے پور : کہتے ہیں کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا ، اگلے لمحہ کیا ہو جائے کسی کو نہیں معلوم ۔ راجستھان کے ماؤنٹ آبو گھومنے آئے جگدیش اور ان کے ساتھ آئے لوگوں کو بھی نہیں معلوم تھا کہ کچھ ہی لمحوں میں سب کچھ تبدیل ہو جائے گا ۔ 

PunjabKesari
دراصل گجرات سے راجستھان کے ماؤنٹ آبو گھومنے آئے جگدیش دوستوں کے ساتھ ناچتے ، ہنستے ، کھلکھلاتے ہوئے اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔ دوستوں کے ساتھ مستی کرتے ہوئے ان کے آخری لمحے موبائل میں قید ہوگئے ۔ 

PunjabKesari
جگدیش کے دوست یوگیش نے بتایا کہ وہ لوگ 6 کپل سورت سے امباجی کے زیارت کرتے ہوئے آبو آئے تھے اور وہ وہاں دو دن تک گھومنے والے تھے ۔ وہ لوگ شام کو ساڑھے پانچ بجے ہوٹل میں پہنچے اور فریش ہونے کے بعد شام کو کھانے کیلئے نکلے ۔ ریسٹورینٹ میں گربا کی تقریب  تھی تو پہلے گربے کیلئے سارے چل دئیے ۔ تبھی گربا کرتے ہوئے اچانک جگدیش گر پڑا اور اس کے منہ سے خون نکلنے لگا ۔ جگدیش کو ہسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی موت ہو چکی ہے ۔ 

PunjabKesari
یوگیش نے کہا کہ ہمیں یقین نہیں ہوا ہے کہ جو کچھ دیر پہلے ہم سب کے ساتھ مستی کررہا تھا ، ڈانس کررہا تھا وہ دوست اب ہمارے درمیان نہیں رہا ۔ وہیں واردات کی جانکاری ملنے پر ماؤنٹ آبو پولیس ہسپتال پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top