Latest News

پاکستان سے آئے ہندو پناہ گزینوں سے ملے وزیر قانون، '' ناگرکتا '' کو دی دعا

پاکستان سے آئے ہندو  پناہ گزینوں سے ملے وزیر قانون، '' ناگرکتا '' کو دی دعا

نیشنل ڈیسک: مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے اتوار کو پاکستان سے آئے ہندو پناہ گزین خاندانوں سے ملاقات کی۔اس دوران پناہ گزین خاندان میں پیدا ہونے والی بچی 'ناگرکتا' (بچی کا نام )کے اہل خانہ سے ملاقات کر ان حال چال جانا۔ انہوںنے 'ناگرکتا' کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ناگرکتا کو کو دعا بھی دی۔بتا دیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی شہریت ترمیمی قانون کے حق میں ملک بھر میں بیداری مہم چلا رہی ہے ۔
بچی کا نام ناگرکتا کیوں رکھا؟
دراصل، جس دن ملک کی پارلیمنٹ نے شہریت ترمیمی قانون کو منظور کیا تھا۔اسی دن اس بچی کی پیدائش ہوئی۔پناہ گزین خاندان نے قانون پاس ہونے کی خوشی میں بچے کا نام 'ناگرکتا'رکھ دیا ۔ ناگرکتا کے لواحقین مرکزی وزیر سے مل کر بہت خوش دکھائی دئیے۔مرکزی وزیر نے پاکستان سے آئے ہندو پناہ گزین خاندانوں کو یقین دلایا کہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔حکومت سب کا ساتھ، سب کا وکاس اورسب کا  وشواس  میں یقین رکھتی ہے۔
کانگرس ووٹ بنک کے لئے لوگوں کو کرر ہی گمراہ
پرسادنے کانگرس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹی ووٹ بنک کی سیاست کر رہی ہے۔اسی وجہ سے وہ سی  اے اے، این آر سی  اور این پی آر  پر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمحی قانون ( سی اے اے )کسی بھی ہندوستانی کی شہریت لینے یا دینے کے لئے نہیں ہے۔بلکہ، یہ قانون پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں  مذہب کے نام پرہراساں کئے گئے وہاں کے اقلیتوں کو شہریت دینے کے لئے ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش تینوں مسلم ممالک ہیں، اس لئے  وہاں مسلمانوں کو مذہب کے نام پر پریشان  نہیں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا اگر کسی دوسری  وجہ سے وہاں کے مسلم کو پریشان کیا گیا اور وہ ہندوستان  آنا چاہتے ہیں تو انہیں شہریت  ایک عمل کے تحت دی جائے گی۔ملک نے گلوکار عدنان سمیع کو  بھی توشہریت دی ہے۔

 



Comments


Scroll to Top