جھوتیشور آشرم میں تشریف لائے شنکرآچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی نے ایودھیا میں رام مندر بنانے کے معاملے میں کہا ہے کہ مندر کی تعمیر اونکرواٹ کے مندر کی طرز پر ہونی چاہئے،جو دنیا کا قابل دید مقام بھی۔سوروپانند سرسوتی اونکرواٹ مندر کی طرز پر رام مندر بنانے کا سانچہ تیار کر رہے ہیں۔

کمبوڈیا کے اونکرواٹ مندر کو عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔وہیں یہ مندر جتنا وسیع ہے، ہندو مذہب سے وابستہ لوگوں کی عقیدت اتنی ہی گہری ہے۔شنکرآچاریہ نے 21 فروری کو مذہب پارلیمنٹ میں اعلان کیا تھا کہ اونکرواٹ مندر کی طرح ایودھیا میں خوبصورت مندر بنے گا، لیکن رام جنم بھومی ٹرسٹ سے الگ ہونے کے بعدسوامی شنکرآچاریہ کی خواہش ممکن ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔

سوامی شنکرآچاریہ نے بتایا کہ اس وقت کمبوڈیا کے اونکرواٹ میں 11 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا رام مندر ہے جو انتہائی وسیع ہے۔اسی کی طرز پر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی جائے۔اس طرز پر مندر بنایا جائے گا تو وہاں پر مستقبل میں کسی قسم کی بھگدڑ یا مسئلہ پیش نہیں آئے گا، کیونکہ مندر بہت بڑا بنے گا اور لوگوں کو رام کے درشن کرنے میں آسانی ہو گی۔
