Latest News

عالمی یوم خواتین پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیش کی مبارک باد

عالمی یوم خواتین پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیش کی مبارک باد

نئی دہلی :صدر رام ناتھ ووند نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر تمام خواتین کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہے۔  رام ناتھ ووند نے خواتین کے عالمی دن پر ایک ٹویٹ میں اتوار کو ایک پوسٹ  میں کہایہ دن، سماج ، ملک اور دنیا کی تعمیر میں خواتین کا اہم کردار اور انتھک کوششوں کے لئے، ان کے تئیں احترام ظاہر کرنے کا موقع ہے۔

https://twitter.com/rashtrapatibhvn/status/1236486180939509760?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1236486180939509760%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fno-category%2Fpresident-of-india-ram-nath-kovind-world-womens-day-snm-296072.html
انہوں نے کہایہ موقع، ان کی غیر معمولی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا بھی ہے جن کے ذریعہ خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی متاثر کن موجودگی درج کرائی ہے اور اپنی فرض شناسی ، لگن اور عزم کا ثبوت دیا ہے۔
صدر نے رام ناتھ ووند کہاآئیے، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، ہم سب خواتین کے تحفظ اور احترام کو یقینی بنانے کا عزم کریں ، تاکہ وہ اپنی مرضی، اپنی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کی سمت میں بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھتی رہیں۔



Comments


Scroll to Top