Latest News

ایودھیا:ترپال سے نکال کر عارضی مندر میں وراجمان ہوئے رام للہ

ایودھیا:ترپال سے نکال کر عارضی مندر میں وراجمان ہوئے رام للہ

ایودھیا:مریادہ پرشوتم بھگوان شری رام کی نگر ی ایودھیا میں25مارچ کو صبح 4بجے شری رام جنم بھومی احاطے میںقائم رام للہ عارضی طور پر مندر میں شفٹ کیا گیا ۔ دو دن کے ویدک رسم کے بعدبدھوار صبح 4بجے رام للہ کو شفٹ کیا گیا۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ احاطہ ٹرسٹ کے افسر ، سی ایم یوگی و سنت مہنتوں کی موجودگی میں شفٹنگ کا کام پورا ہوا۔ اب رام للہ کے درشن اسی عارضی مندر میں ہوگا۔ حالانکہ ، لاک ڈاون کی وجہ سے شردھالوں ابھی درشن نہیں کر سکیں گے۔
منگلوار آدھی رات سے بھگوان رام للہ کو شفٹ کرنے کی رسم شروع ہوئی تھی آدھی رات کے بعد 2:00بجے رام للہ کو دوبارہ سے جگایا گیا اور برہم مہورت میں رام للہ کو نئے عارضی مندر میں شفٹ کیا گیا۔ سوموار سے ہی رام للہ کے گربھ گرہ میں پوجا شروع ہو گئی تھی ، جس میں 15ویدک ودوان جو دہلی پریاگ راج ، متھر ا، کاشی اور ایودھیا  سے پہنچے تھے ۔ انہوں نے ویدک منتروں کے ساتھ پوجا ارچنا کی۔
صبح 4:00بجے عارضی مندر میں وراجمان ہو گئے رام للہ :چنپت رائے
رام جنم بھومی تیرتھ علاقے کے ٹرسٹ کے چیف سیکر ٹری چنپپت رائے نے کہاکہ صبح چار بجے رام للہ اپنا ٹینٹ کا مندر چھوڑ کر عارضی مندر میں وراجمان ہو گئے۔ ایودھیا کے سینئر سنتوں کے مقامی نمائندہ اور ٹرسٹ کے افسر کی موجودگی میںرامللہ کو نئے عارضی بھون میں وراجمان کرایا گیا ۔ رام للہ نئے عارضی مندر میں چاندی کے سنگھاسن پر اپنے چاروں بھائیوں کے ساتھ وراجمان ہوے۔ یہ سنگھاسن ایودھیا راج خاندان کی جانب سے رام للہ کو بھی بھینٹ کیا گیا ہے۔ سنگھاسن 25انچ لمبا، 15انچ چوڑا اور24انچ اونچا ہے۔ رام للہ کا درشن صبح سات بجے سے نئے عارضی مندر میں ہوگا۔
آرتی کے بعد سی ایم یوگی نے دیا 11لاکھ کا چیک 
بتا دیںکہ شفٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہے ۔ انہوں نے رام للہ کی پوجن اور آرتی میں حصہ لیا ۔ اس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رام للہ  مندر کی تعمیر کا پہلا مرحلہ پورا ہو گیاہے۔ جلد ہی عظیم و عالیشان مندربن کر تیار ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے 11لاکھ روپے کا چیک بھی رام للہ کو دان دیا ۔
جے پور کے کاریگروں نے بنایا سنگھاسن   
جس چاندی کے سنگھاسن پر رام للہ وراجمان ہوئے ہیں اسے جے پور کے کاریگروں کی جانب بے بنایا گیا ہے۔ چاندی کے سنگھاسن کے صفحہ پر سورج دیو کی مورتی اوردو مورلگائے گئے ہیں۔ رام للہ اسی پرکشش سنگھاسن پر وراجمان ہوئے۔ موجودہ وقت میں بنیادی گربھ گرہ کے عارضی منڈپ میںرامللہ لکڑی کے سنگھاسن پر وراجمان ہیں۔ راجا وملیندر موہنمشرا یہ سنگھاسن لے کر ایودھیا آئے ۔ انہوں نے یہ سنگھاسن ٹرسٹ کو دان کر دیا ۔
 



Comments


Scroll to Top