Latest News

دہلی تشدد پر مرکز کی تنقید کرنے کے بعد بولے رجنی کانت ، کہا-ملک میں امن بنائے رکھنے کے لئے کوئی بھی رول ادا کرنے کو تیار

دہلی تشدد پر مرکز کی تنقید کرنے کے بعد بولے رجنی کانت ، کہا-ملک میں امن بنائے رکھنے کے لئے کوئی بھی رول ادا کرنے کو تیار

چینئی:مشہوراداکار رجنی کانت نے کہا ہے کہ وہ دیش میں امن بنائے رکھنے کے لئے کوئی بھی رول ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے دہلی میں ہوے  فرفقہ وارانہ تشدد کی مذمت کرنے کے کچھ دن بعد یہ بات کہی ۔رجنی کانت نے اتوار کو یہاں اپنی رہائش پر مسلمانوں کے ایک گروپ کے کچھ لیڈروں سے ملاقات کے بعد ٹویٹرپر یہ بات کہی ۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ میں دیش میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے کوئی بھی رول ادا کرنے کو تیار ہوں۔میں بھی ان سے(مسلم گروپ کے لیڈروں سے)متفق ہوں کہ ملک کا اہم مقصد پیار،ہم آہنگی اور امن ہونا چاہئے۔
اس سے پہلے 69سالہ اداکار نے اتوار کو دن میںاپنی رہائش پوس گارڈن میں مسلم گروپ تمل ناڈو جماعت العلماء سبائی کے لیڈروںسے لاقات کی ۔غور طلب ہے کہ سی اے اے کو لے کر پچھلے ہفتے شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد پھیل گیا تھا ،جس میں42افراد کی موت ہو گئی تھی اور دو سو لوگ زخمی ہو گئے۔رجنی کانت نے گزشتہ ہفتے دہلی میںہوئے تشدد کو لے کر مرکزی سرکار پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھاکہ فسادوںسے سختی سے نپٹا جانا چاہئے تھا۔انہوں نے مودی سرکار پر زوردار حملہ کیا اور کہا تھا کہ اگر تشدد کو نہیں روکا جا سکا ،تو حکمران جماعت کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top