ادے پور: راجستھان کے ادے پور شہر میں کنہیا لال کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد منگل کو مختلف تھانوں کے علاقوں میں نافذ کرفیو میں 14 گھنٹے کی نرمی کی گئی۔
دھان منڈی، گھنٹہ گھر، ہاتھی پول، امباماتا، سورج پول، ساوینا، بھوپال پورہ، گووردھن ولاس، ہیرن مگری، پرتاپ نگر اور سکھر دھان منڈی آج صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی۔
ان علاقوں میں لوگ کھلی دکانوں پر اپنی ضرورت کے سامان کی خریداری کرتے نظر آئے۔ پیر کو کرفیو میں صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک نرمی کی گئی۔ اس دوران امن رہا۔