Latest News

دنیا سے ایک ساتھ وداع ہوئے بچپن کے 7 دوست، پورے گاؤں میں غم کی لہر

دنیا سے ایک ساتھ وداع ہوئے بچپن کے 7 دوست، پورے گاؤں میں غم کی لہر

جے پور: راجستھان کے چرو ضلع میں اتوار دیر رات ہوئے ایک سڑک حادثہ میں سات افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ایک دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔حادثے کے شکار ہوئے تمام نوجوان آپس میں بہت اچھے دوست تھے۔صبح سے لے کر رات تک سارے ایک ساتھ رہتے تھے ۔حادثے میں سات دوستوں کی تو موت ہو گئی
معاملے کی جانچ میں مصروف پولیس
پولیس کے مطابق ضلع کے سالاسر علاقے میں سالاسر فتح پور روڈ پر یہ حادثہ اس وقت ہوا جبکہ ایک ایس یو وی اور ٹرولے کی ٹکر ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ایس یو وی فار چونر میں سوار عمران خان، غازی خان، عمران عرف گاندھی، رفیق، اقبال خان، بابو خاں اور اسلام کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔وہیں ایک دوسرا  شخص زخمی ہو گیا۔ ٹرولا ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حادثے کی اطلاع دیہاتیوں کو لگی تو پورے گاؤں پر جیسے  غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا ۔فتح پور میں باری روڈ پر مدرسے میں لاشوں کو رکھا گیا۔اس کے بعد تدفین  کی رسم انجام دی گئی ۔پورے گاؤں میں سناٹا پسر گیا۔
 راجستھا ن  کے وزیر اعلیٰ گہلوت نے ظاہر کیا دکھ 
 وزیر اعلی اشوک گہلوت نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدقسمتی بتایا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا، غمزدہ  اہل خانہ کے تئیں میری گہری ہمدری ، خدا سے دعا ہے کہ وہ انہیں اس انتہائی مشکل وقت میں ہمت دے  اور  مرحوم کی  روح کو سکون فراہم کرے۔
 



Comments


Scroll to Top