Latest News

راجستھا ن ہائی کورٹ نے دیا پہلو خان اور اس کے بیٹوں کے خلاف درج ایف آئی آر رد کرنے کا حکم

راجستھا ن ہائی کورٹ نے دیا پہلو خان اور اس کے بیٹوں کے خلاف درج ایف آئی آر رد کرنے کا حکم

راجستھا ن ہائی کورٹ نے   ماب لنچنگ کا شکار ہوئے پہلو خان ، اس کے دو بیٹوں اور واہن چلانے  والے     کے خلاف گئو اسمگلنگ سے متعلق پر  درج ایف آئی آر اور چارج شیٹ  رد کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ہریانہ  نوح  کا رہنے والا پہلو خان یکم اپریل  017 2  میں گائے خرید کر اپنے گاؤں واپس  آرہا تھا ، اس کے دو بیٹے  عمر اور طاہر بھی اس کے ہمراہ تھے ۔ اسی دوران الور کے بہروڈ میں  کچھ  نام نہاد گئو رکشکوں نے   ان پر حملہ کر دیا ،اس حملے میں بری طرح زخمی ہوئے پہلو خان نے  چار اپریل  کو ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا ۔ در اصل  پہلو خان اور اس کے دو بیٹوں  اور جس گاڑی میں پہلو خان پر گائے لے جانے کا الزام تھا اس کے ڈرائیور پر  پولیس نے ایف آئی آر درج کر چارج شیٹ داخل کی تھی ۔  جس کو راجستھان ہائی کورٹ نے رد کرنے کا حکم دیا  ہے۔

PunjabKesari
بتادیں کہ اس سے پہلے الور کی ضلع عدالت نے   14 اگست 2019 کوکیس میں تمام 6 ملزمان کو   ثبوت وشواہد ناکافی ہونے کی وجہ سے بری کر دیا تھا، ، جس کے بعد راجستھا ن کی  گہلوت حکومت  اس  کیس کو ہائی کورٹ لیکر گئی تھی ۔راجستھا ن کی گہلوت حکومت نے سابق وسندھرا راجے  حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا  تھا کہ  پہلو خان معاملے کی جانچ  سیاسی دباؤ  میں غلط طریقے سے کی گئی ۔گہلوت حکومت نے اس کی جانچ دوبارہ کرانے کی بات کہی تھی ، ساتھ جانچ کے ایس آئی ٹی تشکیل کی تھی ۔ ۔
 



Comments


Scroll to Top