نئی دہلی: کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راجستھان کے ناگور میں دو دلت نوجوان مردوں کے ساتھ مبینہ طور پر ہوئی بربریت کی موجودگی کو 'خوفناک اور لرزہ خیز ' قرار دیتے ہوئے جمعرات کو ریاست کی اشوک گہلوت حکومت سے کہا کہ وہ اس معاملے میں فوری کارروائی کرے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کہا کہ 'راجستھان کے ناگور میں دو دلت نوجوانوں کو بربریت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا حالیہ ویڈیو خوفناک اوردہلا دینے دالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں ریاستی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس جرم کے قصورواروں کو انصاف کی زد میں لانے کے لئے فوری کارروائی کرے'۔

دراصل، دو دلتوں نوجوان مردوں کے ساتھ بربریت والی ویڈیو وائرل ہو گیا ۔خبروں کے مطابق، یہ ویڈیو راجستھان کے ناگور میں چوری کے الزام میں دو دلت بھائیوں کو پیٹنے اور ان کے ساتھ وحشیانہ سلوک کئے جانے کا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کا بتایا جا رہا ہے ۔ایک پٹرول پمپ کے ملازمین نے چوری کے الزام میں دونوں بھائیوں کی بری طرح پٹائی کی اور ان کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا۔ اس معاملے میں کچھ افراد کو حراست میں لئے جانے کی بھی خبر ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 342، 323، 341، 143 اور ایس ٹی/ ایس سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر میں سات لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں، ان میں بھیم سنگھ،ا یدان سنگھ، جسو سنگھ، سوائی سنگھ شامل ہیں۔ اس واقعہ کو انجام دینے والے ساتوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ساتھ ہی غیر جانبدارانہ جانچ بھی کی جا رہی ہے۔ اس معاملے کی جانچ ناگوراے ایس پی راجکمار،ڈی ایس پی مکل شرما کر رہے ہیں۔