Latest News

ڈٹینشن سینٹر کو لے کر راہل گاندھی کا حملہ ، کہا  RSS کا وزیر اعظم جھوٹ بولتا ہے

ڈٹینشن سینٹر کو لے کر راہل گاندھی کا حملہ ، کہا  RSS کا وزیر اعظم جھوٹ بولتا ہے

نیشنل ڈیسک : ملک میں ان دنوں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) اور قومی شہریت رجسٹر ( این آر سی ) کے ساتھ ہی ڈٹینشن  سینٹر پر بحث چھڑی ہوئی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ در اندازوں کی شناخت کرنے کے بعد ڈٹینشن میں انہیں رکھا جائے گا ۔ اسی مدعے کو لے کر سابق کانگرس صدر راہل گاندھی نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا ہے ۔ 

PunjabKesari
راہل گاندھی جمعرات کے روز ایک ٹویٹ کر کہا کہ آر ایس ایس کا وزیر اعظم بھارت ماتا ماتا سے جھوٹ بولتا ہے ۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کیا #JhootJhootJhoot ۔ 
دراصل مودی نے کہ اتھا کہ ملک کے مسلمانوں کو سی اے اے اور این آر سی کو لے کر گمراہ کیا جارہا ہے ۔ لوگوں میں افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ ملک کے مسلمانوں کو مسلم ڈٹینشن کیمپ میں بھیج دیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ سبھی جھوٹ ہے جھوٹ جھوٹ ہے ، راہل نے اسی بات کو لے کر وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے ۔ 

https://twitter.com/RahulGandhi/status/1210062130415693825
بتا دیں کہ ڈٹینشن سینٹر میں غیر قانونی شہریوں کو رکھا جاتا ہے ۔ جنہیں ٹربیونل عدالتیں غیر ملکی اعلان کر دیتی ہیں ۔ یا ایسے غیر ملکیوں کو رکھا جاتا ہے  جنہیں کسی جرم میں سزا کاٹ لی ہو اور اپنے ملک ڈپورٹ کئے جانے کا انتظار کررہے ہوں ۔ 



Comments


Scroll to Top