Latest News

راہل گاندھی  نے وزیر اعظم  کا ویڈیوشیئرکر کسا طنز،کہا- آپ کی جادوئی کسرت سے معیشت کو مل سکتی ہے رفتار

راہل گاندھی  نے وزیر اعظم  کا ویڈیوشیئرکر کسا طنز،کہا- آپ کی جادوئی کسرت سے معیشت کو مل سکتی ہے رفتار

نیشنل ڈیسک: کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا ورزش کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کیا ہے اور کرارا طنز کسا ہے۔ وزیر اعظم  مودی کے اس ویڈیو کے ساتھ راہل گاندھی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ' محترم وزیر اعظم ، براہ مہربانی اپنی جادوئی  کسرت کوروز آزمائیں۔آپ کو کیا پتہ، شاید اس سے معیشت چلنے لگے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 2 سال پہلے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مستقل کپتان وراٹ کوہلی کے فٹنس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اپنا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا۔اس ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی پارک میں کئی طرح کی ایکسرسائز کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جب وزیر اعظم  مودی نے یہ ویڈیو جاری کیا تھا، اس وقت انہوں نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی اور کھلاڑی منیکا  بترا کو نامزد کیا تھا ۔

https://twitter.com/RahulGandhi/status/1223888189594583042?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1223888189594583042&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Frahul-gandhi-narendra-modi-exercise-routine-economy-budget-2020-congress-bjp-1-1160306.html
 بتادیں کہ اس سے پہلے سنیچر کو (کل) مودی حکومت 2- نے اپنا دوسرا عام بجٹ پیش کیا تھا۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں عام بجٹ پیش کرتے ہوئے انکم ٹیکس کے سلیب میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔اگرچہ مودی حکومت کے اس بجٹ پر اپوزیشن نے جم کر حملہ بولا تھا۔ راہل گاندھی نے بھی بجٹ کو لے کر مودی حکومت کو گھیرا تھا۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ بجٹ کے نام پر صرف تقریر تھی۔اس میںمعیشت کو بہتر بنانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔انہوں نے  کہا تھا کہ اس وقت اہم مدعا بے روزگاری ہے ۔ میں نے اس بجٹ میں کوئی ایسی پالیسی نہیں دیکھی جس سے  نوجوانوں کو روزگار ملے ۔ 



Comments


Scroll to Top