Latest News

بڑی خبر : مشہور شاعر راحت اندوری کادل کا دورہ پڑنے سے انتقال پر ملال ، کورونا کا بھی چل رہا تھا علاج

بڑی خبر : مشہور شاعر راحت اندوری کادل کا دورہ پڑنے سے انتقال پر ملال ، کورونا کا بھی چل رہا تھا علاج

نیشنل ڈیسک : اس وقت ایک بڑی اور افسوسناک خبر سامنے آرہی ہے ۔ ملک کے مشہور شاعر راحت اندوری دل کا دورہ پڑجانے سے انتقال ہو گے ۔  انکی عمر 70 سال تھی ۔راحت اندوری کو 10  اگست کو کورونا پازیٹو ہونے پر مدھیہ پردیش کے  اندور کے اربندو ہسپتال میں داخل کرایاگیا تھا ۔اپنے کورونا پازیٹو ہونے کی خبر خود راحت اندوری نے ٹویٹر پر دی تھی ۔ 


انہوں نے لکھا تھا کہ کووڈ - 19 ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر میرا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ، جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے ۔ آربندو ہسپتال میں بھرتی ہوں۔ داع کیجئے کہ جلد سے جلد سے بیماری کو شکست دوں۔ مجھے یا گھر کے لوگوں کو دون نہ کریں ۔ میری خیریت ٹویٹر اور فیس بک  پر آپ کو ملتی رہے گی ۔
 وہیںہسپتال کے سینے کی بیماریوں کے شعبے کے سربراہ ، ڈاکٹر روی دوسی نے بتایا کہ اندور ی کے دونوں پھیپھڑوں میں نمونیہ ہے۔سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ، انہیںآئی سی یو میں رکھا  گیا تھا  اور مصنوعی آکسیجن دیا  جارہا تھا  ۔آج علاج کے دوران انہیں تین بار دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس دوران دوپہر تقریباً ساڑھے چار بجے انہوں نے دم توڑ دیا۔ مسٹر راحت اندوری کے انتقال کی خبر سے اندور سمیت ملک اور دنیا میں ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی-

اندوری کے بیٹے اور نوجوان شاعر ستلج راحت نے بتایا کہ کوڈ 19 کے پھیلنے کی وجہ سے میرے والد گذشتہ ساڑھے چار ماہ سے گھر پر تھے۔ وہ صرف صحت سے متعلق جانچ پڑتال کے لئے گھر سے باہر جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اندوری گذشتہ پانچ دن سے بے چینی محسوس کررہی ہیں اور جب ڈاکٹروں کے مشورے پر ان کے پھیپھڑوں کی ایکس رے کروائی گئیں تو انہوں نے نمونیا کی تصدیق کردی۔ بعد میں ، وہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے ۔ ستلج نے بتایا کہ ان  کے والد پہلے ہی دل کی بیماری اور ذیابیطس جیسی دائمی بیماریوں سے لڑ رہے  تھے ۔



Comments


Scroll to Top