Latest News

قصائیوں اور عیسائیوں کے درمیان پرورش پانے والی پرینکا کو بھگوا اور سنیاسی کا کوئی علم نہیں: راگھویندر

قصائیوں اور عیسائیوں کے درمیان پرورش پانے والی پرینکا کو بھگوا اور سنیاسی کا کوئی علم نہیں: راگھویندر

نیشنل ڈیسک :اتر پردیش کے  سدھارتھ نگر  میں دموریا گنج ہندو واہنی کے  صوبائی انچارج اور ممبراسمبلی  راگھویندر پرتاپ سنگھ  نے  پرینکاگاندھی  کی جانب سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر تبصرے کرنے پر سخت رد عمل دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قصائیوں اور عیسائیوں کے  درمیان  پرورش پانے والی  پرینکا گاندھی سے  کیا امید کی جاسکتی ہے ۔ پرینکا گاندھی کو بھگوا  اور سنیاسی کے بارے میں  کوئی علم نہیں ہے۔

PunjabKesari
سنگھ نے کہا کہ  یوگی  پر تبصرہ کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے ۔ وہیں انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے پریوا ر نے 70 سال تک ملک کو گروی رکھا۔ کشمیر میں جب بہو - بیٹیوں  کے ساتھ ظلم وزیادتی  ہو رہی تھی ، تب ان کے ہی پریوارک ی حکومت تھی ۔انہو ںنے  کہا کہ  پرینکا گاندھی  اترپردیش میں آکر دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو فروغ دے رہی ہیں۔جس طرح سے راہل گاندھی پپو ہوگئے ہیں، اسی طرح پرینکا گاندھی  بھی کچھ دنوں  میں پپی ہو جائیں گی ۔ 

PunjabKesari

بتادیں کہ  چند روز قبل پرینکا گاندھی نے  اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر تبصرہ کیا تھا کہ بھگوا دھارن کرکے بدلے لینے جیسے لفظ کا استعمال قابل مذمت ہے ، جو ہمارے زیر اعلیٰ کیا ہے ۔ اسی کی وجہ سی اے اے  کے خلاف پر تشدد مظاہرے ہوئے  ہیں۔ انہوں نے  کہا تھا کہ  پر تشددمظاہروں میں عوامی جائیداد کے ہونے والے نقصان  کے لئے وزیر اعلیٰ یوگی کا بیان ذمہ دار ہے۔

 



Comments


Scroll to Top