National News

غریبوں کی مدد کے لئے آگے آئے پنجابی سٹارز،کئے بڑے اعلانات

غریبوں کی مدد کے لئے آگے آئے پنجابی سٹارز،کئے بڑے اعلانات

جالندھر:دنیابھر میں کورونا وائرس نامی وبا نے ہاہاکار مچا یا ہوا ہے، جسے دیکھتے ہوئے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 21دنو ں کے لئے لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے اور عوام کو گھر میںرہنے کی درخواست کی ۔مودی کے اس اعلان سے غریب طبقہ کے افراد کو کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خاص کر دیہاڑی دار لوگوں کو  کیونکہ ان افراد نے محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کو پالنا ہوتا ہے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے گھر میں رہ  کر ان افراد کا گزارا کافی مشکل ہوگیا ہے ، جسے دیکھتے ہوئے اب پنجابی فلم انڈسٹری کے لوگ آگے آ رہے ہیںاوراپنی کمائی سے دان دے رہے ہیں۔
گائیک رنجیت باوا نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا ہے کہ ، میں اپنے ضلع گورداسپور میں آج اور پرسوں قریب 200غریب خاندانوں  کو راشن بانٹ اور دوسرے ضرورتمند خاندانوں کی مدد کرونگا۔
اس کے علاوہ کپل شرما نے بھی غریب خاندانوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔پنجابی گائیک ہر جیت ہرمن نے بھی غریب خاندانوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بتا دیں کہ کورونا وائرس  نامی وبا کی مار جھیل رہے لوگوں کی مدد کے لئے ہابی دھالیوال نے بھی اپنے گائوں کے غریب خاندانوںکو راشن ، میڈیکل ہیلپ اور دوسرے ضرورت کی چیزیں دینے کا اعلان کیا تھا،جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی۔
 



Comments


Scroll to Top