National News

بھگونت مان سرکار کی سکول ایجوکیشن پالیسیاں لائیں رنگ،12ویں کلاس کے نتائج میں پنجاب کے سرکاری سکول رہے اول: ہرجوت بینس

بھگونت مان سرکار کی سکول ایجوکیشن پالیسیاں لائیں رنگ،12ویں کلاس کے نتائج میں پنجاب کے سرکاری سکول رہے اول: ہرجوت بینس

چنڈی گڑھ: پنجاب راجیہ کے مکھیہ منتری بھگونت مان کی قیادت والی سرکار کی سکولی تعلیم کے تئیں پالیسیوں کااثر دکھنا شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجہ کے طورپرپنجاب سکول ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے کل اعلان کئے گئے 12ویں کلاس کے نتائج میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں مختلف مضامین میں تعلیم حاصل کررہے طلباء نے بازی ماری ہے۔
 اس بارے جانکاری دیتے ہوئے پنجاب  کے سکول ایجوکیشن منتری ہرجوت سنگھ بینس نے بتایاکہ سائنس، کامرس اور ووکیشنل گروپس میں طلباء نے اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔ منتری بینس نے بتایاکہ اس شاندار کامیابی کاسہوا راجیہ کے سرکاری سکولوں کے محنتی سٹاف کو جاتا ہے جنہوں نے گذشتہ سال کے دسمبر ماہ میں 'مشن 100 فیصد ' مہم کی طرف سے ایک ایک طالب علم کے سیکھنے کی سطح کی جانکاری حاصل کرکے طلباء کو خوب محنت کروائی۔
انہوںنے بتایا کہ کامرس گروپ میں سرکاری سینئر سیکنڈری سکول پرس رام نگر بٹھنڈہ کی طالبہ سمرنجیت کور پتری اشوک کمار اور سرکاری کنیا سینئر سیکنڈری سکول سری مکتسر صاحب کی طالبہ خوشی گرگ پتری ہری اوم گرگ، دونوں نے494/500 نمبر حاصل کرکے صوبہ میں مشترکہ طورپر پہلا مقام حاصل کیا۔ سرکاری کنیاسینئر سیکنڈری سکول سمرالہ(لدھیانہ)کی طالبہ شبھ کرمن جیت کور سندھر پتری پرمجیت سنگھ سندھر نے 493/500 نمبر حاصل کرکے دوسرا مقام حاصل کیا۔
 اسی طرح وگیان گروپ کے سرکاری ماڈل سینئر سیکنڈری سکول  سول لائنز پٹیالہ کے طالب علم نونیت سنگھ پتر گوربچن سنگھ نے 496/500نمبر حاصل کرکے پہلا مقام، سرکاری کنیا سینئر سیکنڈری سکول سمرالہ( لدھیانہ) کی طالبہ خوش پریت کور پتری سکھوندر سنگھ اور شہید ہرپال سنگھ سرکاری سینئر سیکنڈری سکول جیٹھو وال (امرتسر)کی طالبہ ارشپریت کور پتری منندر سنگھ نے سلسلہ وار 495/500 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طورپر دوسرا مقام حاصل کیا۔
ووکیشنل گروپ میں سرکاری کنیا سینئر سیکنڈری سکول ریلوے منڈی ہوشیار پور کی طالبہ  اونتیکا شرما پتری برج موہن شرمانے491/500نمبروں کے ساتھ پہلام مقام ،سرکاری سینئر سیکنڈری سکول گُھدھا(بٹھنڈہ) کی طالبہ دلپرت کور پتر ی اقبال سنگھ نے489/500نمبر حاصل کرکے دوسرا مقام اور سرکاری وکٹوریہ کنیا سینئر سیکنڈری سکول پٹیالہ کی طالبہ ہرش پریت کور پتری راجندر سنگھ  اور سرکاری ماڈل سینئر سیکنڈری سکول دینا نگر کے طالب علم اجے سنگھ پتر سرجیت سنگھ نے 488/500نمبر حاصل کرکے مشترکہ طورپر تیسرامقام حاصل کیا۔ 
وزیر تعلیم  نے کہاکہ پنجاب کی تعلیمی سدھار نیتیوں کااثر دکھنا شروع ہوگیا ہے جس سے سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار سدھر رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ بڑھیا نتیجے لانے کیلئے مشن'100فیصد' مہم پوری طرح سے کامیاب رہی۔ بینس نے کہاکہ پنجاب سکول شکشا بورڈ کی طرف سے گذشتہ روز اعلان کئے گئے پانچویں اور8ویں کلاس کے بورڈ نتیجوں میں بھی سرکاری سکولوں کے طلباء نے  پہلا مقام حاصل کرکے شاندار مظاہرہ کیاتھا۔ وزیر تعلیم کے مطابق ان کاسپنا پنجاب کے سکول تعلیمی معیارکو عالمی سطح کا بنانا ہے جس کیلئے وہ لگاتار کام کررہے ہیں۔


 



Comments


Scroll to Top