Latest News

جن اوشدھی یوجنا سے عوام کو 38 ہزار کروڑ کی بچت، حکومت نے دی جانکاری

جن اوشدھی یوجنا سے عوام کو 38 ہزار کروڑ کی بچت، حکومت نے دی جانکاری

بزنس ڈیسک: حکومت کی پردھان منتری جن اوشدھی یوجنا (PMBJP) کے تحت ملک بھر میں کھولے گئے مراکز کی وجہ سے، ملک کے شہریوں نے گزشتہ 11 سالوں میں تقریبا 38,000 کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔ یہ جانکاری منگل کو پارلیمنٹ میں دی گئی۔
راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کیمیکل اور کھاد کی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے کہا کہ 30 جون 2025 تک ملک میں کل 16,912 جن اوشدھی کیندر(جے اے کے)کھولے گئے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت، لوگوں نے گزشتہ 11 سالوں میں برانڈڈ ادویات کے مقابلے میں تقریبا 38,000 کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن اوشدھی یوجنا کی وجہ سے گھرانوں کی صحت پر ہونے والے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ یہ اخراجات 2014-15 میں صحت کے کل اخراجات کا 62.6  فیصد تھے، جو 2021-22 میں کم ہو کر 39.4 فیصد رہ گئے  (قومی صحت اکاؤنٹس کے تخمینے کے مطابق) ۔  حکومت اب اس اسکیم کو مزید وسعت دینے جا رہی ہے۔ انوپریہ پٹیل نے کہا کہ جن اوشدھی کی رسائی کو مزید بڑھانے اور اخراجات کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ، مارچ 2027 تک 25,000 جن اوشدھی مراکز کھولنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اسکیم کے تحت اب تک 2,110 ادویات اور 315 جراحی، طبی استعمال کی اشیا ء اور آلات شامل کیے گئے ہیں، جو تمام بڑی بیماریوں کے علاج سے متعلق ہیں۔ ان میں 61 قسم کے سرجیکل آلات بھی شامل ہیں۔ جن اوشدھی کی مصنوعات برانڈڈ مصنوعات سے 50-80  فیصد سستی ہیں۔ وزیر نے یہ بھی بتایا کہ اسکیم کے تحت 2023-24 میں 1,470 کروڑ روپے کی MRP اور 2024-25 میں  2,022.47 کروڑ  MRP قیمت کی دوائیں فروخت کی گئیں۔
 



Comments


Scroll to Top