Latest News

پرینکا گاندھی نے سی ایم یوگی کا شکریہ ادا کیا ، جانئے کیوں

پرینکا گاندھی نے سی ایم یوگی کا شکریہ ادا کیا ، جانئے کیوں

لکھنؤ: کانگرس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے کانگرس پارٹی کے خرچےپر 1000 بسیں چلانے کی اجازت دینے پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پرینکا نے ٹویٹ کرکہا  کہ 'کانگرس کے خرچےپر 1000 بسوں کو چلانے کی اجازت دینے کے لئے آپ کا شکریہ'۔
بتادیں کہ اس سے چند گھنٹے قبل ہی پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ جس میں ہزاروں کارکن اجازت کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ، 'کل ہم نے 1000 بسوں کی امداد  دینے کی بات کی تھی ، بسوں کو یوپی کی سرحد پر لا کرکھڑا کیا تو ، یوپی حکومت  سیاست کرنے میں لگی رہی  اور ہمیں اجازت تک نہیں دی۔



Comments


Scroll to Top