Latest News

جامعہ تشدد کا ویڈیو شیئر کر پرینکا نے کہا- حکومت قصورواروں پر کارروائی کرے

جامعہ تشدد کا ویڈیو شیئر کر پرینکا نے کہا- حکومت قصورواروں پر کارروائی کرے

نئی دہلی:کانگرس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے جامعہ تشدد پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس پر سچ نہ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو کہا کہ قصورواروں کیخلاف حکومت کو کارروائی کرنی چاہئے۔

https://twitter.com/priyankagandhi/status/1228900139269443584?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1228900139269443584&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps%253A%252F%252Ftwitter.com%252Fpriyankagandhi%252Fstatus%252F1228900139269443584%26widget%3DTweet
محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جامعہ کی لائبریری میں طلبہ کو پیٹ رہے ہیں جبکہ دہلی پولیس اور مسٹر شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی بھی طالب علم کو نہیں پیٹا ہے۔کانگرس لیڈر نے کہا،دیکھئے کیسے دہلی پولیس پڑھنے والے طلبہ کو اندھادھند پیٹ رہی ہے۔ایک لڑکا کتاب دکھارہا ہے لیکن پولیس والا لاٹھیاں چلائے جارہا ہے۔وزیر داخلہ اور دہلی پولیس کے افسروں نے جھوٹ بولا کہ انہوں نے لائبریری میں گھس کر کسی کو نہیں پیٹا۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد جامعہ میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں اگر کسی پر ایکشن نہیں لیا جاتا تو حکومت کی نیت پوری طرح سے ملک کے سامنے آجائیگی۔
اس دوران سماجوادی پارٹی نے بھی ایک ٹویٹ کرکے اس معاملے میں عدالت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی نے کہا،دہلی پولیس کا بھیانک چہرہ بے نقاب !وزیر داخلہ کے حکم پر جامعہ لائبریری میں پڑھائی کرنے والے بے قصور طلبہ پر پولیس نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چار ج کی۔ سماجوادی پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔عدالت سے نوٹس لے کر کارروائی کی اپیل۔



Comments


Scroll to Top