نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی شطرنج کھلاڑی دیویا دیشمکھ کو 2025 فیڈے ویمنز ورلڈ کپ میں ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے، جہاں انہوں نے نہ صرف ایک باوقار خطاب اپنے نام کیا بلکہ گرینڈ ماسٹر کا خطاب بھی حاصل کیا وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہندوستانی شطرنج کے لیے آج کا دن غیر معمولی رہا۔
دیویا دیشمکھ نے نہ صرف 2025 فیڈے ویمنز ورلڈ کپ جیتا ہے بلکہ وہ گرینڈ ماسٹر بھی بنی ہیں۔انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔