National News

صدر جمہوریہ نے 67 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

صدر جمہوریہ نے 67 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

نئی دہلی:  صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو یہاں ایک تقریب میں 67 شخصیات کو پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈز سے نوازا محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں تین پدم وبھوشن، آٹھ پدم بھوشن اور 56 پدم شری ایوارڈ پیش کیے - صدر جمہوریہ نے سابق نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، ڈاکٹر پدما سبرامنیم اور بندیشور پاٹھک کو پدم وبھوشن سے نوازا مسٹر بندیشور پاٹھک کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے ان کی اہلیہ نے صدر جمہوریہ سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ فلم اداکار متھن چکرورتی، گلوکارہ اوشا اتھپ اور اتر پردیش کے سابق گورنر رام نائک کو پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔
اس موقع پر نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور کئی معززین بھی موجود تھے۔



Comments


Scroll to Top