Latest News

پوپ فرانسس کی حالت سنگین، کڈنی میں گڑ بڑی کے اشارے

پوپ فرانسس کی حالت سنگین، کڈنی میں گڑ بڑی کے اشارے

روم: پوپ فرانسس کی حالت اتوار کو بھی تشویشناک ہے اور خون کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے گردوں میں کچھ گڑ بڑی ہوگئی  ہے۔ ویٹیکن نے یہ اطلاع دی۔ تاہم پوپ نے دعائیہ اجلاس میں شرکت کی۔ پوپ فرانسس (88) نمونیا اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔
خون کے کچھ ٹیسٹوں سے گردے کے مسائل کا پتہ چلا لیکن ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ کنٹرول میں ہے۔ ہفتے کے روز، پوپ  کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کم پائی گئی۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ انہیں دوائی دی جارہی ہے۔ اس سے قبل ویٹیکن نے کہا تھا کہ انہیں سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے اور خون کی منتقلی کے بعد اتوار کو زیادہ مقدار میں آکسیجن دی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top