National News

ہندوستان - کینیڈا تنازعہ کے درمیان این آئی اے کی جانچ کے دائرے میں آئی پالی وڈانڈسٹری

ہندوستان - کینیڈا تنازعہ کے درمیان این آئی اے کی جانچ کے دائرے میں آئی پالی وڈانڈسٹری

جالندھر: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے پیچھے ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ  بتائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پیدا  ہوئی کشیدگی کے بیچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے)خالصتانیوں کے  پنجابی انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری  ہو رہی سرمایہ کاری کو لیکر زیادہ سرگرم ہو گئی ہے ۔ پنجاب میں خالصتانی نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈنگ کر رہے ہیں اور فنڈنگ کا ایک حصہ پنجابی فلموں میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔ پنجاب میں ان دنوں  ہو رہی این آئی اے کی بڑے پیمانے پر چھاپے  ماری میں یہ بھی تفتیش کا ایک  اینگل (زاویہ )ہے۔
منکیرت اولکھ نے لک آؤٹ سرکلر کے باوجود کیا دبئی کا سفر
پنجاب کے مشہور گلوکار منکیرت اولکھ کو تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے 6 ماہ قبل موہالی ایئرپورٹ پر دبئی جانے سے روک دیا تھا۔ ایجنسی کی جانب سے اولکھ کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ اولکھ کو گزشتہ سال سے جیل میں بند لارنس بشنوئی کے حریف گینگ کے رکن دیویندرا بمبیہا سے بھی دھمکیاں ملی تھیں۔ یہ دھمکی بشنوئی اور اس کے ساتھی گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے مئی 2022 میں سدھو موسی والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد دی گئی تھی۔ اس دھمکی کے بعد منپریت اولکھ نے پنجاب پولیس سے سکیورٹی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ 2014 میں منکیرت نے روپڑ جیل میں ایک شو کیا تھا۔ اس شو کے دوران اولکھ نے بشنوئی کو اپنا بھائی کہا تھا۔ بشنوئی کو 2014 میں راجستھان پولیس کے ذریعہ کئے گئے انکاؤنٹر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں ہی N.I.A.  نے  منکیرت اولکھ سے بشنوئی کے ساتھ روابط پر پوچھ گچھ کی تھی اور مارچ میں اولکھ کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا۔تاہم اس سرکلر کے باوجود بتایا جا رہا ہے کہ منکیرت اولکھ نے دبئی میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام ایک تاجر نے کیا تھا۔ یہ تاجر بھی منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی  کی جانچ کے دائرے میں ہے۔  اب ایجنسیاں اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ کیا منپریت نے واقعی دبئی کا سفر کیا تھا۔
 پنجابی فلموں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں خالصتانی
مارچ میں این آئی اے  نے14 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ اس چارج شیٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2019 سے 2021 تک گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے 2019 سے لیکر 2021 تک کینیڈا سے تھائی لینڈ میں حوالہ روڈ کے ذریعہ 1& بار پیسے بھیجے  گئے اور اس دوران 5 سے 60 لاکھ روپے تک کا لین دین کیا گیا ۔ ایجنسی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا تھا کہ ہندوستان میں گینگسٹروں کی طرف سے جبراً وصولی اور سمگلنگ کے ذریعے جمع کی گئی رقم پنجاب کی فلموں اور کینیڈا کی پریمیئر لیگ میں لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ رقم تھائی لینڈ کے کلبوں اور بار میں بھی لگائی جا رہی ہے۔
 این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں ستبیر سنگھ عرف سیم  کا نام شامل کیا ہے۔ سیم نے یہ رقم فلموں اور دیگر جگہوں پر لگائی۔
کبوتر بازی میں ملوث رہے ہیںپنجاب کے کئی گلوکار
پنجاب کے کئی فنکار نوجوانوں کو بیرونی ممالک میں سیٹ کروانے کے بہانے کبوتر بازی کر واتے ہیں اور ڈھولک والا یا طبلہ والا بتا کر ان کے ویزے لگوائے جاتے  رہے ہیں۔  پنجابی گلوکار دلیر مہندی کو بھی ایسے ہی ایک کیس میں سزا ہوئی تھی۔ اب ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری تنازع کے باعث پنجابی گلوکار اور فنکار بھی تحقیقاتی اداروں کے نشانے پر ہیں اور آنے والے دنوں میں اس معاملے میں مزید بڑی کارروائی متوقع ہے۔
بیرون ملک ہونے والے شوز سے گلوکار وںکی موٹی کمائی ۔ 
پنجاب کے گلوکاروں اور فلمی فنکاروں کی خالصتانی محبت اکثر منظر عام پر آتی ہے کیونکہ یہ فنکار بیرون ملک ہونے والے شوز میں ڈالر اور پاؤنڈز کی شکل میں بھاری رقم کماتے ہیں اور اس کمائی کے لیے بیرونی ممالک میں پنجاب کے فنکاروں اور گلوکاروں کو خالصتانیوں کے تعاون کی ضرورت پڑتی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top