Latest News

نتیش ایسے دلہا، جن کی پالکی اٹھانے کے لیے تمام سیاسی پارٹیاں تیار

نتیش ایسے دلہا، جن کی پالکی اٹھانے کے لیے تمام سیاسی پارٹیاں تیار

پٹنہ: بہار کی سیاست میں مسٹر نتیش کمار ایک ایسے دولہے ہیں، جن کی پالکی تمام سیاسی پارٹیاں اٹھانا چاہتی ہیں اسی کا نتیجہ ہے کہ مسٹر کمار اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلقات توڑ چکے ہیں، لیکن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے فوری طور پر اس کی حمایت کا اعلان کردیا۔
مسٹر کمار کو بھلے ہی آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے پلٹورام کہا ہو، لیکن آج جب مسٹر کمار نے بی جے پی سے تعلقات توڑ کر منہ موڑ لیا تو آر جے ڈی صدر مسٹر یادو کی پارٹی نے انہیں بہار حکومت کا دولہا بنانے یعنی وزیر اعلیٰ بنانے کی راہ ہموار کر دی۔ اقتدار کے لیے دو سخت حریفوں کا اکٹھا ہونا اپنے آپ میں بہت خاص ہے۔
 



Comments


Scroll to Top